Book Name:Eid Youm e Khair Khuwahi Hai

موقع فراہَم کرتا ہے ، اس کا دِل ستھرا ہو جاتا ہے اور وہ فلاح و کامیابی تک پہنچ جاتا ہے۔

فطرے کی ادائیگی کے  4طریقے

خیال رہے ! صدقۂ فِطْر کی مقدار کے 4 اعتبار ہیں : ( 1 ) : کِشمِش ( 2 ) : کھجور ( 3 ) : جَو شریف یا اس کا آٹا ( 4 ) : گندم یا اس کا آٹا۔ * کِشْمِشْ کے اعتبار سے صدقۂ فِطْر ادا کرنا ہو تو اس کی اس سال  ( 2023ء میں ) پاکستان میں مقدار6400 روپے فی کَس ہے * کھجور کے اعتبار سے : 2800 روپے * عجوہ کھجور کے اعتبار سے : 10400روپے * جَو شریف کے اعتبارسے : 800 روپے * اور گندم کے اعتبار سے : 320 روپے۔

صدقۂ فِطْر کی ادائیگی میں اپنی حیثیت کا لحاظ رکھنا چاہئے ، جسے اللہ پاک نے مال و دولت سے نوازا ہے ، اسے چاہئے کہ کشمش کے اعتبار سے صدقۂ فطر ادا کرے ، جو یہ نہ کرسکتا ہو تو کھجور کے اعتبار سے 2800 روپے فی کَس ادائیگی کرے ، جو اتنی طاقت نہ رکھتا ہو ، وہ جَو شریف کے اعتبار سے 800 روپے فی کَس اور جو اس کی بھی استطاعت نہ رکھتا ہو ، وہ گندم کے اعتبار سے 320 روپے فی کَس کے حساب سے ادائیگی کرے۔ جتناگُڑْ ڈالیں گے ، اتنا میٹھا ہو گا  یعنی راہِ خُدا میں جتنا زیادہ خرچ کریں گے ، اتنا ہی ثواب ملے گا اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! زیادہ برکتیں نصیب ہوں گی۔

فوت شدگان سے بھی خیر خواہی

پیارے اسلامی بھائیو ! عید یومِ خیر خواہی ہے ، آج کا دِن ہم نے اپنے عزیز رشتے داروں ، گلے محلے کے غریبوں ، یتیموں ، مسکینوں کی خیر خواہی کرنی ہے ، ضرور کریں ، اس کے ساتھ ساتھ ہمارے وہ عزیز رشتے دار ، ہمارے وہ مسلمان بھائی جو آج ہمارے ساتھ