Book Name:Eid Youm e Khair Khuwahi Hai

نَمازِ عید کا طریقہ سُن لیجئے !

نَمازِ عید کا طریقہ ( حنفی )

پہلے اِس طرح نیت کیجئے : * میں نیت کرتا ہوں 2 رَکعَت نَماز عیدُ الْفِطْرکی ، ساتھ 6 زائد تکبیروں کے ، واسِطے اللہ پاک کے ، پیچھے اِس امام کے * پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اللہ اَکْبَر کہہ کر حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثنا پڑھئے * پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اللہ اَکْبَرکہتے ہوئے لٹکا دیجئے * پھر ہاتھ کانوں تک اٹھائیے اور اللہ اَکْبَرکہہ کر لٹکا دیجئے * پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اور اللہ اَکْبَرکہہ کر باندھ لیجئے یعنی پہلی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھئے اس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائیے اور چوتھی میں ہاتھ باند ھ لیجئے ، اس کو یوں یاد رکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں * پھر امام تَعَوُّذ اور تَسْمِیَہ آہستہ پڑھ کر اَلْحَمْدُ شریف اور سورت جہر (  یعنی بلند آواز ) کے ساتھ پڑھے * پھر رُکوع کرے * دوسری رَکعَت میں پہلے اَ لْحَمْدُ شریف  اور سورت  جہر کے ساتھ پڑھے * پھر 3 بار کان تک ہاتھ اٹھا کر اللہ اَکْبَرکہئے اور ہاتھ نہ باندھئے اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اُٹھا ئے اللہ اَکْبَرکہتے ہوئے رُکوع میں جائیے  اور قاعدے کے مطابق نَماز مکمَّل کر لیجئے ۔ہر 2 تکبیروں کے درمیان 3 بار  سُبْحٰنَ اللہ  کہنے کی مقدار چپ کھڑا رَہنا ہے۔ ( [1] )



[1]...بہارِ شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 781 ، حصہ : 4  ماخوذاً۔