Book Name:Eid Youm e Khair Khuwahi Hai

دِل خوش کرنے کے فضائل

 * اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : اِنَّ مِنْ وَاجِبِ الْمَغْفِرَةِ اِدْخَالُكَ السُّرُورَ عَلَى اَخِيكَ الْمُسْلِم یعنی تمہارا اپنے مسلمان بھائی کے دِل میں خوشی داخِل کرنا مغفرت کو واجب کرنے والے اعمال میں سے ہے۔ ( [1] ) * ایک حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّ اَحَبَّ الْاَعْمَالِ اِلَى اللَّهِ بَعْدَ الْفَرَائِضِ اِدْخَالُ السُّرُورِ عَلَى الْمُسْلِم یعنی  اللہ پاک کے ہاں فرائض کے بعد سب سے پسندیدہ عَمَل مسلمان کے دِل میں خوشی داخِل کرنا ہے۔ ( [2] ) * اسی طرح مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے پوچھا گیا اعمال میں سے افضل عمل کونسا ہے ؟ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا : مسلمان کے دِل میں خوشی داخِل کرنا اَفْضَل عمل ہے  ( اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ )  تم اسے کپڑے مہیا کر دو ! یا کھانا کھلا کر اس کی بھوک مٹا دو ! یا اس کی کوئی ضرورت پُوری کر دو !  ( [3] ) * ایک اور  ایمان افروز حدیثِ پاک سنیئے ! اللہ پاک کے رسول ، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا : مَنْ وَافَقَ مِنْ اَخِيهِ شَهْوَةً غُفِرَ لَهُ جو اپنے  ( مسلمان ) بھائی کی خواہش میں اس کی موافقت کرے ، اس کی مغفرت کر دی جائے گی۔ ( [4] )

اللہ ! اللہ ! رحمتِ رحمٰن کی کیا نِرالی شان ہے ، عَمَل کتنا آسان ، اَجْر کتنا زیادہ... ! !  آج کے اس خوشیوں بھرے دِن میں جب ہر کوئی خوشیاں منا رہا ہے ، بھلا وہ کون ہو گا جس کا


 

 



[1]...معجمِ اوسط ، جلد : 6 ، صفحہ : 129 ، حدیث : 8245۔

[2]...معجمِ اوسط ، جلد : 6 ، صفحہ : 37 ، حدیث : 7911۔

[3]...معجمِ اوسط ، جلد : 4 ، صفحہ : 24 ، حدیث : 5081۔

[4]...مسندِ بزّار ، جلد : 10 ، صفحہ : 47 ، حدیث : 47۔