Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا رَسُولَ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا حَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَ السَّلَامُ عَلَیْكَ یَا نَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِكَ وَ اَصْحٰبِكَ یَا نُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف ( ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی )
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو دِن میں مجھ پر ایک ہزار مرتبہ دُرُود پاک پڑھے ، وہ اس وقت تک نہیں مرے گا ، جب تک جنت میں اپنا مقام نہ دیکھ لے۔ ( [1] )
نبی کی شان میں ہو جس قدر دُرُود پڑھو مُحِبّو پاؤ گے جنت میں گھر دُرُود پڑھو ( [2] )
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے آقا نے جب اُونٹ ذَبَح فرمائے
حضرت عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ محبوبِ خُدا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خِدْمتِ بابرکت میں 5 یا 6اُونٹ ذَبَح کے لئے پیش کئے گئے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے جب انہیں نحرکرنے کا اِرادہ فرمایا تو وہ اُونٹ ایک دوسرے سے آگے بڑھ بڑھ کر اپنے آپ کو بارگاہِ رسالت میں پیش کرنے لگے تاکہ ایسے رحمت بھرے ہاتھوں سے سب سے پہلے مجھے قربان ہونا نصیب ہو جائے۔ ( [3] )