Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

نہ دے ایسی خوشیاں جو غفلت میں ڈالیں    خدایا ! غمِ مصطفےٰ مانگتا ہوں

گُنَاہوں کے امراض نے مجھ کو مارا                                        اِلٰہی ! میں ان سے شفا مانگتا ہوں ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے !

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دَعْوت عام کرنے میں مَصْرُوف ہے۔ الحمد للہ ! * 14 ہزار 290 مدرسۃ المدینہ  ( بوائز & گرلز )  قائِم ہیں ، جن میں قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ کی تعلیم دِی جاتی ہے   * 1 ہزار 350 جامعات المدینہ  ( بوائز & گرلز )  قائِم ہیں ، جن میں دَرْسِ نظامی  ( یعنی عالِم وعالمہ کورس )  کروایا جاتا ہے۔ * الحمد للہ ! ان مدارس میں لاکھوں کی تعداد میں طلباء و طالبات قرآنِ کریم حِفْظ و ناظرہ اور دَرْسِ نظامی  ( یعنی عالِم وعالمہ کورس )  کرنے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں * شرعی راہنمائی کے لئے کئی ایک دار الافتاء اہلسنت قائم ہیں * اسی طرح علمی و تحقیقی شعبہ المدینۃ العلمیہ  ( اسلامِک ریسرچ سنٹر )  قائم ہے ، جہاں کتابیں لکھی جاتی ہیں * مدنی چینل ہے جو الیکٹرانک مبلغ یعنی برقی مبلغ کی صُورت میں گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرتا ہے  * اسی طرح دَعْوتِ اسلامی کا فلاحی کام کرنے والا شعبہ FGRF قائم ہے ، خدانخواستہ زلزلہ آجائے ، سیلاب آجائے ، غرض پیاے آقا کی دُکھیاری اُمَّت کے دُکھ بانٹنا ، بےسہاروں کا سہارا بننا ، مریضوں کے عِلاج کی کوشش کرنا وغیرہ اس شعبے کا کام ہے * اسی طرح دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات میں دِین کی خِدْمت کرنے میں


 

 



[1]...وسائلِ فردوس ، صفحہ : 2 ملتقطًا۔