Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

مَصْرُوف ہے۔

آپ سے درخواست ہے کہ قربانی کی کھالیں دعوتِ اسلامی کو دیجئے ! اگر قربانی نہیں کر رہے تو کچھ نہ کچھ رقم بطور صدقہ ہی دعوتِ اسلامی کے دِینی کاموں کے لئے دے دیجئے ! آپ کا چندہ  ( یا دی گئی قربانی کی کھال کو )  کسی بھی جائِز دینی ، اصلاحی ، فلاحی ، روحانی ، خیرخواہی اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

نمازِ عید کا طریقہ سُن لیجئے !

 نَمازِ عید کا طریقہ ( حنفی )

پہلے اِس طرح نیت کیجئے : * میں نیت کرتا ہوں 2 رَکعَت نَماز عیدُ الاَضحیٰ کی ، ساتھ 6 زائد تکبیروں کے ، واسِطے اللہ پاک کے ، پیچھے اِس امام کے * پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اللہ اَکْبَر کہہ کر حسبِ معمول ناف کے نیچے باندھ لیجئے اور ثنا پڑھئے * پھر کانوں تک ہاتھ اُٹھائیے اور اللہ اَکْبَرکہتے ہوئے لٹکا دیجئے * پھر ہاتھ کانوں تک اٹھائیے اور اللہ اَکْبَرکہہ کر لٹکا دیجئے * پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیے اور اللہ اَکْبَرکہہ کر باندھ لیجئے یعنی پہلی تکبیر کے بعد ہاتھ باندھئے اس کے بعد دوسری اور تیسری تکبیر میں لٹکائیے اور چوتھی میں ہاتھ باند ھ لیجئے ، اس کو یوں یاد رکھئے کہ جہاں قِیام میں تکبیر کے بعد کچھ پڑھنا ہے وہاں ہاتھ باندھنے ہیں اور جہاں نہیں پڑھنا وہاں ہاتھ لٹکانے ہیں * پھر امام تَعَوُّذ اور تَسْمِیَہ آہستہ پڑھ کر اَلْحَمْد شریف اور سورت جہر (  یعنی بلند آواز ) کے ساتھ پڑھے * پھر رُکوع کرے  * دوسری رَکعَت میں پہلے اَ لْحَمْدشریف  اور سورت  جہر کے ساتھ پڑھے * پھر 3