Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

وہی کریں جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عنقریب آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے تو جب ان دونوں نے  ( ہمارے حکم پر )  گردن جھکا دی اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹایا ( اس وقت کا حال نہ پوچھ ) اور ہم نے اسے ندا فرمائی کہ اے ابراہیم ! بیشک تُو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسا ہی صلہ دیتے ہیں بیشک یہ ضرور کھلی آزمائش تھی۔

حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلام کی اس بےمثال قربانی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، مثلاً * اس میں اِطاعت و فرمانبرداری کا دَرْس ہے * اس میں اِیْثار و قربانی کا دَرْس ہے * اس میں والدَیْن کی فرمانبرداری کا دَرْس ہے * اس میں رَبِّ کریم کی رضا کے لئے تَنْ مَنْ دَھن کی قربانی پیش کرنے کا  دَرْس ہے * اس کے عِلاوہ اور بھی بہت سارے سبق ہیں جو ہمیں اس قربانی سے سیکھنے کو ملتے ہیں مگر آج جو بات ہم نے سمجھنے کی کوشش کرنی ہے ، وہ یہ ہے کہ آخِر رَبِّ کائنات نے حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلام کو بیٹا قُربان کرنے کا ہی حکم کیوں دیا ؟ اس میں کیا راز ہے ؟ کون سی حکمت چھپی ہوئی ہے ؟ دیکھئے ! قیامت تک کے لئے سُنّتِ ابراہیمی کو زندہ رکھنا تھا ، اس کے لئے حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلام مینڈھا ہی ذَبَح کر دیتے ، تب بھی کافِی تھا ، حضرت ابراہیم عَلَیْہ السَّلام کے پاس ہزاروں کی تعداد میں جانور موجود تھے ، وہ سب کے سب قربان کر دینے کا حکم دے دیا جاتا ، تب بھی یہ ایک بڑی