Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

حاجت پُوری ہو جائے گی

روایات میں ہے : اللہ پاک نے اپنے ایک نبی عَلَیْہ السَّلام کی طرف وحی بھیجی ، فرمایا : میرا فُلاں بندہ مجھ سے اپنی حاجت مانگ رہا ہے اگر وہ ایک کام کرے تو اس کی حاجت پُوری ہو سکتی ہے۔ نبی عَلَیْہ السَّلام نے عرض کیا : اے مالِکِ کریم ! وہ کونسا کام ہے ؟ فرمایا : اس کے دِل میں میرے غیر کی محبّت بسی ہوئی ہے اگر وہ اپنے دِل کو غیر کی محبّت سے خالی کر دے  تو میں اس کی حاجت پُوری کر دُوں گا۔ ( [1] )  

مرے دِل سے دُنیا کی چاہت مٹا کر                                                  کر اُلْفت میں اپنی فنا یااِلٰہی !

تُو اپنی وِلایت کی خیرات دیدے                                                                مرے غوث کا واسطہ یااِلٰہی !  ( [2] )

غیرتِ اِلٰہی کوپسند ہی نہیں کہ...

پیارے اسلامی بھائیو ! آج جب قربانی کے جانور کے گلے پر چُھری رکھیں تو اس وقت اللہ پاک کی غیرت کو ضرور یاد کیجئے گا * بندہ اللہ پاک کا ہو اوردِل میں محبّت مال کی رکھے * بندہ اللہ پاک کا ہو اور دِل میں محبّت دُنیا کی رکھے * بندہ اللہ پاک کا ہو اور دِل میں محبّت عہدے و منصب کی رکھے * بندہ اللہ پاک کا ہو اور دِل میں محبّت عزّت و شہرت کی رکھے * بندہ اللہ پاک کا ہو اور عِبَادات میں دِکھاوا کرے * بندہ اللہ پاک کا ہو اور غیروں کی خُوشی چاہے * بندہ اللہ پاک کا ہو اور اللہ پاک کے گھر سے حَیَّ  عَلَی الصَّلَاۃ کی آواز سُن کر بھی حاضِر نہ ہو * بندہ اللہ پاک کا ہو اور اس کی نافرمانی پر کمر بستہ رہے ، اللہ پاک کی غَیْرت


 

 



[1]...اَلرِّسَالَةُ الْقُشَیْرِيَّة ، باب الغیرۃ ، صفحہ : 290۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 105 ملتقطًا۔