Book Name:Muhabbat e Ilahi Ka Amali Izhar

کو یہ ہر گز پسند نہیں ہے۔

اس لئے راہِ خُدا میں جانور قربان کرتے وقت اس غیرتِ اِلٰہی کو ضرور یاد رکھئے ! اوردِل میں محبّت بھرے جذبات رکھ کر ، سچّے دِل سے کہئے !

اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ وَ مَحْیَایَ وَ مَمَاتِیْ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ(۱۶۲)   ( پارہ : 8 ، سورۂ انعام : 162 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : بے شک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لئے ہے جو سارے جہانوں کا ربّ ہے۔

 اے مالِکِ کریم ! * میری نمازیں بھی تیرے لئے * میری قربانی بھی تیرے لئے * میرا جینا بھی تیرے لئے * میرا مرنا بھی تیرے لئے * اے رَبِّ کائنات ! آج جیسے تیرے حکم پر میں جانور قربان کر رہا ہوں ، ایسے ہی آج سے نفسِ اَمَّارہ  ( یعنی بُرائیوں پر اُبھارنے والے نفس )  کو بھی قربان کرتا ہوں * اے مالِکِ کریم !  دُنیا کی محبّت * مال کی محبّت * منصب کی محبّت * عزّت و شہرت کی محبّت بلکہ * ہر وہ چیز جو مجھے تیرے رستے سے روکے ، اُن سب کی محبّت آج سے قربان کرتا ہوں ، آج سے میرے دِل میں صِرْف و صِرْف تیری ہی محبّت بسے گی۔

یہ  اِک جان کیا ہے ، اگر ہوں کروڑوں                                  تیرے نام پر سب کو وارا کروں میں ( [1] )

کاش ! ہمیں اللہ پاک کی بارگاہ میں ایسی شاندار قربانی پیش کرنا نصیب ہو جائے۔

ایک عاشِق کی حیرت انگیزقربانی

حضرت مالِک بن دِینار رحمۃُ اللہ عَلَیْہ بہت بڑے ولیُ اللہ ہیں ، آپ فرماتے ہیں : میں ایک


 

 



[1]...سامانِ بخشش ، صفحہ : 152۔