Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

مفہوم بدلنے کی کوشش شروع کر دیتا * کبھی کوئی غیر مسلم سائنس دان ( Scientist )  اُٹھتا اور قرآنی آیات پر اعتراضات کرنے لگتا * یہاں تک کہ بعض مسلمان کہلانے والے گستاخ بھی قرآنی آیات کے غلط معنیٰ کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش میں مَصْرُوف تھے ، ایسے فتنوں بھرے دَور میں سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قرآنِ کریم کی خُوب خِدْمت کی ، جب بھی کسی نے قرآنِ کریم کو اپنا ہدف بنانے کی ناپاک کوشش کی ، سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فورًا اس کے خِلاف کاروائی کی ، غیر مسلم جو قرآنِ کریم پر اعتراضات کرتے تھے ، ان کا جواب بھی دیا اور گستاخ بدمذہب جو قرآنی آیات کے معانی بدلنے کی کوششوں میں مَصْرُوف تھے ، ان کے خِلاف بھی خوب قلم چلایا اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے سب کو مُنہ توڑ جواب دے کر ان کی سازشوں کو ناکام کر دیا۔

تُو   نے   باطل  کو  مٹایا   اے   امام    احمد   رضا                  دین  کا  ڈنکا  بجایا  اے امام احمد رضا

تھرتھرائے  کانپ  اُٹھے  باغیانِ  مصطفٰے            قہر بن کے اُن پہ چھایا اے امام احمد رضا

حشر تک جاری رہے گا فیض مُرشد آپ کا      فیض کا دریا بہایا اے امام احمد رضا

قبر  پر ہو  بارشِ  انوارِ  حق  تیری  سدا                                                 ہو  نبی  کا  تجھ پہ سایہ اے امام احمد رضا ( [1] )

ایک غیر مسلم کے اعتراض کا جواب

الٹراساؤنڈ مشین آج کل تو بہت عام ( Common )  ہے ، اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے زمانے میں نئی نئی ایجاد ( Invent )  ہوئی تھی ، اسے بنیاد بنا کر ایک غیر مسلم نے قرآنِ کریم پر اعتراض کیا ، کہنے لگا : قرآن کہتا ہے کہ ماں کے پیٹ میں کیا ہے ، اس کا عِلْم صِرْف اللہ


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 525۔