Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

پاک کو ہے جبکہ ہم نے ایک مشین بنائی ہے ، ہم اس کے ذریعے جان لیتے ہیں کہ ماں کے پیٹ میں بیٹا ہے یا بیٹی ، لہٰذا قرآن کی یہ آیت  ( مَعَاذَ اللہ ! )  غلط ہے۔

یہ بےبنیاد اعتراض جب اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی بارگاہ میں پہنچا تو آپ فوراً اس کا جواب لکھا اور قرآنِ کریم کی وہ 7 آیات جن میں اللہ پاک کے عِلْم و قُدْرت کا بیان ہے ، ان کی ایسی بےمثال وضاحت فرمائی کہ غیر مسلموں کے دانت کھٹے ہو گئے ، آپ نے 21 صفحات کے اس مختصر رسالے میں دِکھا دیا کہ سائنس چاہے جتنی مرضی ترقی کر لے ، سائنس دان چاہے کروڑوں سال بھی محنت کر لیں ، رَبِّ قادِر و قَیُّوم کے عِلْمِ پاک کے کروڑ دَر کروڑوَیں ذَرّے کو بھی ہر گز نہیں پہنچ سکتے۔ الحمد للہ ! قرآنِ کریم کی ہر ہر آیت ، ہر ہر لفظ بلکہ ہر ہر حرف بالکل سچّا اور ہدایت کا نُور ہے۔ ( [1] )  

سُوْرَۂِ مُمْتَحِنَہ کی ایک آیت کی تفسیر

اسی طرح ایک مرتبہ بعض گمراہ اور بدمذہب لوگوں نے قرآنی آیات کا مفہوم بدل کر مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ، اس پر اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے بروقت پکڑ فرمائی اور  اَلْمَحْجَۃُ الْمُمْتَحِنَہ نامی رسالہ لکھا ، یہ رسالہ سورۂ مُمْتَحِنَہ کی صِرْف ایک آیت کی تفسیر ہے ، جو بڑے سائز کے  126 صفحات ( Pages )  پر مشتمل ہے ، اس میں اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ قرآنی آیت کی ایسی جاندار ، شاندار تفسیر فرمائی کہ دُشمنانِ اسلام کی ساری سازشیں چکنا چُور ہو گئیں۔ ( [2] )  


 

 



[1] ... فتاویٰ رضویہ ، جلد : 26 ، صفحہ : 467 خلاصۃً۔

[2] ... فتاویٰ رضویہ ، جلد : 14 ، صفحہ : 419 خلاصۃً۔