Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

لکھوائے ہوئے ترجمے کا ایک ایک لفظ بالکل درست ہوتا تھا۔ الحمد للہ ! وہ ترجمۂ قرآن جو اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے مختصر سے وقت ( Short Time )  میں لکھوایا تھا ، آج 100 سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ، اس پاکیزہ ترجمے کے رازوں کو کھولا جا رہا ہے ، اس کی خوبیوں پر کتابیں لکھی جا رہی ہیں مگر اس نِرالے ترجمے کی خُوبیاں ہیں کہ ختم ہوتی ہی نہیں ہیں۔

کنز الایمان کی چند خصوصیات

پیارے اسلامی بھائیو ! ترجمہ کنزالایمان کی بےشُمار خوبیوں میں سے ایک خُوبی  ( Quality )  یہ بھی ہے کہ اس میں لفظوں کا چُناؤ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے ، نہایت احتیاط  اور خوبصُورتی کے ساتھ کیا گیا ہے ، آپ سُوْرۂ فَاتِحَہ سے لے کر سُوْرَۂ وَالنَّاس تک پُورے کا پُورا ترجمہ پڑھ لیجئے ! کہیں ایک بھی لفظ ایسا نظر نہیں آئے گا جس میں کسی طرح بےادبی کا شُبہ بھی نکلتا ہو * الحمد للہ ! ترجمہ کنز الایمان وہ عظیم الشان ترجمہ ہے کہ اس میں ایک ایک لفظ اپنی جگہ پر بہت حُسْن اور خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے  * جہاں اللہ پاک کا ذِکْر آیا توامامِ اہلسنّت ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایسے لفظوں کا انتخاب کیا ، جن سے اللہ پاک کی شان و عظمت کا اِظْہار ہو * جہاں رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا ذِکْر آیا ، وہاں آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان و عظمت کا لحاظ رکھ کر بہت باادب الفاظ استعمال کئے گئے * جہاں دوسرے نبیوں کا ذِکْر آیا ، وہاں ان کی شان و عظمت کا لحاظ رکھا گیا ، غرض کہ آپ پُورے ترجمہ کنز الایمان کو پڑھئے ! اس میں شروع سے آخر تک آپ کو ادب ہی ادب نظر آئے گا * اسی طرح کنز الایمان شریف کی ایک یہ خوبی بھی ہے کہ یہ مبارک ترجمہ صِرْف ترجمہ نہیں بلکہ بڑی بڑی تفسیروں کا خُلاصہ