Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

کہ یہ منافق نہیں * یہ دوزخ سے آزاد ہے * اسے قیامت کے دِن شہیدوں کے ساتھ رکھے گا * 5 ہزار مرتبہ فرشتے اس کا اور اس کے باپ کا نام لے کر حضور اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں عرض کریں گے کہ یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! فلاں بن فلاں درود و سلام عرض کرتا ہے * حُضُورِ اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہر بار کے درود و سلام پر فرمائیں گے : فلاں بن فلاں پر میری طرف سے سلام اور اللہ پاک کی رحمتیں اور برکتیں * جتنی دَیر درود پڑھنے میں مشغول رہے گا ، اللہ پاک کے معصوم فرشتے اس پر درود بھیجتے رہے گے * اللہ پاک اس کی00 3 حاجتیں پُوری فرمائے گا ، ان میں سے 210 حاجتیں آخرت کی اور 90 دنیا کی ہوں گی * اس کے مال میں ترقی ہو گی * اللہ پاک اس کی اولاد اور اولاد در اولاد برکت رکھے گا * دِلوں میں اس کی محبّت رکھے گا * کسی دِن خواب میں زیارتِ سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے مشرف ہو گا * ایمان پر خاتمہ ہو گا * اس کا دِل روشن ہو گا * قبر و حشر کی ہولناکیوں سے پناہ میں رہے گا * قیامت کے دِن عرشِ اِلٰہی کے سائے میں ہو گا * رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شفاعت اس کے لئے واجب ہو گی * حضور اقدس صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم روزِ قیامت اس کے گواہ ہوں گے * اس کی نیکیوں کا پلہ بھاری ہو گا * قیامت کی پیاس سے محفوظ رہے گا * حوضِ کوثَر پر حاضِری نصیب ہو گی * پُل صراط پر آسانی سے گزرے گا * قبر و حشر میں اس کے لئے نور ہو گا * رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا قرب ملے گا * قیامت کے دِن رسولِ ذیشان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس سے ہاتھ ملائیں گے * اور اللہ پاک اس سے ایسا راضی ہو گا کہ کبھی ناراض نہ ہو گا۔

یہ سارے فضائل و فوائد لکھنے کے بعد اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا : احمد رضا قادری نے اپنے سُنّی بھائیوں کو اس مبارک صیغہ  ( یعنی درودِ رضویہ )  کی اجازت