Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

ہے۔  آپ بڑی بڑی تفاسیر پڑھئے ! وہ علمی تحقیقات جو عُلَمائے کرام نے عربی میں سینکڑوں صفحات پر لکھی تھیں ، سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ترجمہ کرتے ہوئے ان سینکڑوں صفحات کی تحقیقات کو ایک ایک لفظ میں بیان کر دیا ہے۔

کنز الایمان اور سائنس

پیارے اسلامی بھائیو ! کنز الایمان شریف کی خُوبیوں میں سے ایک اَہَم خُوبی یہ بھی ہے  کہ یہ مبارَک ترجمہ عظمتِ قرآن کا محافِظ بھی ہے۔ ہم جانتے ہیں ، سائنس بہت ترقی ( Progress )  کر چکی ہے اور مزید کرتی جا رہی ہے۔ کئی سائنس دان ( Scientist )  ہیں جو قرآنی آیات کو پُوری طرح سمجھتے نہیں ہیں ، بَس سرسری طَور پر دیکھتے ہیں ، اس آیت کو بظاہِر سائنس کے خِلاف دیکھتے ہیں تو مَعَاذَ اللہ ! اس آیت کی بےادبی کر ڈالتے ہیں۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ یہ غلط رویہ ہے ، انہیں چاہئے کہ جس طرح سائنس کو سمجھنے میں ساری زندگی دماغ کھپایا ہے ، قرآنی آیت کو سمجھنے کے لئے بھی خُوب تحقیق سے کام لیں۔

خیر ! میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جس طرح بےمثال مفسر ہیں ، ایسے ہی باکمال سائنس دان بھی ہیں۔ آپ نے ترجمہ مختصر لفظوں میں کیا مگر اتنی خوبصورتی کے ساتھ کیا کہ وہ اعتراضات جو آئندہ قرآنِ کریم پر کئے جا سکتے تھے ، آپ نے ترجمے ہی میں ان کا جواب بھی دے دیا۔

سُوْرَۂِ رَحْمٰن کی ایک آیت کی وضاحت

ایک شخص تھا ، جو دُنیوی عُلُوم جانتا تھا ، اس نے ایک مرتبہ سُورۂ رحمٰن کی یہ آیتِ