Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran
( Permission ) دی ، جب کہ مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے گستاخوں سے دُور رہیں اور اسے پڑھ کر میرے لئے دِین و دُنیا میں عافیت کی دُعا فرما لیا کریں۔ ( [1] )
سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! غور فرمائیے ! یہ مبارک درود شریف جسے درودِ رضویہ کہا جاتا ہے ، اسے پڑھنے کے کیسے کیسے فضائِل و برکات ہیں۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ میں نمازِ جمعہ کے بعد یہ درودِ پاک پڑھا جاتا ہے ، اس کے عِلاوہ بھی کئی عاشقانِ رسول اپنی اپنی مساجِد میں بعدِ جمعہ یہ درود شریف مل کر پڑھتے ہیں ، آپ بھی یہ درودِ پاک پڑھنے کا معمول بنائیے ! مِل کر نہ پڑھ سکتے ہوں تو اکیلے ہی پڑھ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی برکتیں نصیب ہوں گی۔
کثرت سے درود ان پہ پڑھو رَبّ نے جو چاہا سینے میں اُتر آئیں گے انوارِ مدینہ
اللہ مجھے بخش ، نہ ہو حشر میں پُرسِش کر لطف و کرم از پئے سرکارِ مدینہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
حدیثِ پاک میں ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیّات اَعْمَال کا دار ومدار نیتوں پر ہے۔ ( [2] )
پیارے اسلامی بھائیو ! اچھی نیت اَفْضَل ترین عَمَل ہے۔آئیے ! بیان سننے سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔مثلاًنیت کیجئے : * نگاہیں نیچی کئے تَوَجُّہ کے ساتھ بیان سُنوں گا * عِلْمِ دین کی تعظیم کی خاطر جتنی دیر ہو سکا اَلتَّحِیَّات کی شکل میں ( یعنی جس طرح نَماز میں