Book Name:Aala Hazrat Aur Khidmat e Quran

کلامِ اعلیٰ حضرت ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی  ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جارِی کی گئی ہے ، جس کا نام ہے : Kalam e ala hazrt  ( کلامِ اعلیٰ حضرت ) ۔ یہ ایپلی کیشن Android ڈیوائسز سے ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کی جا سکتی ہے ، اس ایپلی کیشن میں * اردو حروفِ تہجی کی ترتیب کے حساب سے کلام شامل کیے گئے ہیں * ایپلی کیشن میں کسی بھی کلام کو تلاش کرنے کی بھی سہولت موجود ہے۔ خودبھی یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے ! اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے !

ماہِ میلاد کی تیاری کر لیجئے !

  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ رَبِّ العٰلمین ! جُھوم جایئے ! جلد ہی ماہِ ربیع الاوّل آنے والا ہے ، اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ جشن ِ ولادت کی دُھوم مچانے کے لئے تیّار ہو جایئے  ۔

تم بھی کرکے اُن کا چرچا اپنے دِل چمکاؤ                                اونچے میں اونچا نبی کا جھنڈا گھر گھر میں لہراؤ

الحمدللہ ! دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں جشنِ عید میلاد النبی کی دھومیں مچانے اور پیارے آقا مکی  مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبت کو بڑھانے کے لئے 12 ربیع النور کی رات اجتماعِ میلاد اور اس مبارک دن میں جلوس میلاد کا سلسلہ ہوتا ہے۔دعوتِ اسلامی کے ذمے داران سمیت تمام اسلامی بھائی نیت کیجئے ! اجتماع میلاد ، جلوس میلاد اور  ہفتہ وارمدَنی مذاکرے کے ساتھ ساتھ ماہ ربیع النور میں ہونے والے 12 مدنی مذکروں میں اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ  ( سوال جواب شروع ہونے سے کم ازکم 1گھنٹہ 12منٹ ) شرکت کریں گے۔اور نیت کیجئے ! ماہِ میلاد کا چاند نظر آنے سے پہلے پہلے اپنے گھر ، دکان وغیرہ پر