Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

مختار  کی  آمد ! مرحبا !                                                                                                                     غمخوار   کی    آمد !  مرحبا !

 ( 1 ) : جِسْمِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا ایک نِرالا معجزہ

پیارے اسلامی بھائیو ! اس دُنیا میں جتنی چیزیں ہیں ، ان سب کی 2 قسمیں ہیں : ( 1 ) : بعض وہ چیزیں ہیں جو کَثِیْف ، یعنی ٹھوس ہیں ، ایسی چیزیں جنہیں ہم پکڑ سکتے ہیں ، ان کی آڑ لے سکتے ہیں ، اگر انہیں روشنی کے سامنے رکھا جائے تو زمین پر اِن کا سایہ بنتا ہے ، جیسے دِیوار ، قلم ، دروازہ ، تکیہ وغیرہ ان سب کو کَثِیْف جِسْم کہا جاتا ہے۔    ( 2 ) : دوسری قسم کی چیزیں وہ ہیں ، جنہیں لطیف کہتے ہیں یعنی ایسی چیزیں جو موجود تو ہیں مگر ہم انہیں پکڑ نہیں سکتے ، ان کی آڑ نہیں لے سکتے ، جیسے ہَوَا ہے ، روشنی ہے اور ان  کا کوئی سایہ بھی نہیں ہوتا۔ 

عام مشاہَدہ ہے کہ دُنیا میں جو چیزیں کَثِیْف  ( یعنی ٹھوس )  ہیں ، وہ لَطِیْف نہیں ہیں اور جو لَطِیْف ہیں ، وہ کَثِیْف نہیں ہیں ، مثلاً دِیوار کَثِیْف  ( یعنی ٹھوس )  ہے ، لطیف نہیں ، ہَوَا لطیف ہے ، کَثِیْف نہیں۔یہ عام قاعدہ ہے مگر قربان جائیے ! رَبِّ کائنات نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو بے مثل و بے مثال بنایا ہے ، ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے جِسْم مبارک کا یہ نِرالا معجزہ ہے کہ آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا جِسْمِ پاک ایک ہی وقت میں کَثِیْف بھی تھا اور لطیف بھی تھا۔

آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم اُٹھتے ، بیٹھتے ، چلتے ، پھرتے ، اور کھاتے پیتے بھی تھے ، صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان   سے مصافحہ فرماتے تھے اور خوش نصیبوں کو سینے سے بھی لگایا کرتے تھے ، یہ ہے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے جِسْمِ پاک کی کثافت ۔

دوسری طرف آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا جسم مبارک لطیف اتنا تھا کہ آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم