Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

چراغ کے سامنے تشریف لاتے یا سورج کے سامنے جلوہ گَر ہوتے ، کسی بھی وقت ، نہ دِن میں ، نہ رات میں ، نہ چراغ کے سامنے ، نہ سُورج اور چاند کے سامنے ، کسی وقت بھی آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کے جِسْمِ مبارک کا سایہ نہیں بنتاتھا۔

چنانچہ سُلْطَانُ الْمُفْسِّرِین ، عظیم صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : لَمْ یَکُنْ لِرَسُوْلِ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَسَلَّم ظِلٌّ یعنی سراپا معجزہ نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے جِسْمِ پاک کا بالکل سایہ نہیں تھا ، آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم جب کبھی چراغ کے سامنے تشریف لاتے تو آپ کا نُور مبارک چراغ کی روشنی پر غالِب آ جاتا تھا اور جب سُورج کے سامنے تشریف لاتے تو نُورِ مصطفےٰ کے سامنے سُورج کا نُور ماند پڑ جاتا    تھا۔ ( [1] )

 ( 2 ) قَدْ مُبَارک کا معجزہ

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے جِسْمِ پاک کا ایک اور نِرالا معجزہ ہے اور وہ ہے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی قامت یعنی قَدْ مبارک کا معجزہ۔

انسان کا قَدْ ہے ، جسامت کے مُطَابق ہو تو اچھا لگتا ہے ، مثلاً کسی کا جسم بالکل دُبلا پتلا ہو اور قَد کافِی لمبا ہو تو دِکھنے میں عجیب لگے گا ، ایسے ہی جسم بھاری ہو اور قَدْ بہت چھوٹا ہو ، تب بھی عجیب لگے گا۔ غرض؛ انسان کا قَدْ ، اس کے حُسْن پر اَثَر ڈالتا ہے ، حُسْن کا تقاضا یہ ہے کہ جسم بھی نہ زیادہ پتلا ہو ، نہ بہت موٹا ہو اور قَدْ بھی نہ بہت لمبا ہو ، نہ بہت چھوٹا بلکہ درمیانہ ہو۔

ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سب حسینوں سے حَسِین ہیں ، لہٰذا رَبِّ کائنات نے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا جِسْم مبارک بھی بہت مُعْتَدِل بنایا اور قَدْ مبارک بھی نہ


 

 



[1]...سبل الہدیٰ و الرشاد ، باب العاشر فی صفۃ وجہہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ، جلد : 2 ، صفحہ : 40۔