Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے چند مبارک اَعْضا کے معجزات سنتے ہیں :

 ( 3 ) : قُوتِ سماعت کے معجزات

 * ہمارے آقا و مولا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے کان مبارک نہایت حَسِیْن ، خوبصُورت اور کامِل تھے * آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے کان مبارک نہایت گورے تھے * اور مبارک زلفیں نہایت سیاہ تھیں * چنانچہ جب مبارک زلفیں مبارک کانوں کو اپنے کنڈلوں کے گھیرے میں لیتی تھیں تو بہت پیارا منظر ہوتا تھا ، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ  رَضِیَ اللہ عنہا  اس خوبصُورت منظر کو بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں : سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک زلفوں کے درمیان سفید سفید کان مبارک یوں لگتے تھے جیسے رات کی تاریکی میں 2 ستارے چمک رہے ہیں۔  ( [1] )

آسمان کے چَرْچَرَانے کی آواز سُن لی

حدیث ِپاک کی مشہور کتابوں تِرْمذی ، اِبْنِ ماجہ اور مسند امام احمد کی روایت ہے؛ ایک روز سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : بے شک مَیں وہ دیکھتا ہوں ، جو تم نہیں دیکھتے ، مَیں وہ سُنتا ہوں ، جو تم نہیں سنتے۔ بے شک آسمان چَرْچَرَایا اور اس کا حق ہے کہ وہ چَرْچَرَائے کیونکہ آسمان پر 4 انگلیوں کے برابر بھی جگہ ایسی نہیں ہے ، جہاں کوئی فرشتہ پیشانی رکھے رَبِّ کریم کے حُضُور سجدہ نہ کر رہا ہو۔ ( [2] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! اَوَّل تو نگاہِ مصطفےٰ کا کمال دیکھئے ! زمین تو زمین رہی ،


 

 



[1]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، حدیث ہند بن ابی ہالۃ فی صفۃ رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 300۔

[2]...ترمذی ، کتاب الزہد ، باب فی قول النبی : لوتعلمون مااعلم ، صفحہ : 554 ، حدیث : 2312۔