Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

  لاکھوں غُلاموں کا درود سُن لیتے ہیں

اے عاشقانِ رسول ! اب یہاں غور فرمائیے ! پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم جو ہزاروں کلومیٹر دُور کی آوازیں بھی سُن لیتے ہیں ، لاکھوں سال بعد ہونے والے واقعات بھی سُن لیتے ہیں تو کیا اپنے غُلاموں کا درود نہیں سنتے ہوں گے ؟ یقیناً رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم گنبدِ خضرا شریف میں تشریف فرما ہو کر دُنیا بھر کے غُلاموں کا درودِ پاک سنتے بھی ہیں اور اگر چاہیں تو کرم بھی فرماتے ہیں ، اپنا جلوہ بھی دِکھا تے ہیں۔

 حدیثِ پاک میں ہے ، ہمارے پیارے پیارے آقا ، رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے فرمایا : میرا جو بھی اُمَّتی مجھ پر درود پڑھتا ہے وہ جہاں بھی ہو ، اس کی آواز مجھ تک پہنچتی ہے۔  ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! کیا عظیمُ الشَّان سماعت ہے... ! ! درودِ پاک پڑھنے والے درود پڑھتے ہیں ، کوئی ترکستان میں ، کوئی بخارا میں پڑھ رہا ہے ، کوئی سمرقند میں ، کوئی امریکہ میں درود پڑھ رہا ہے ، کوئی افریقہ میں ، کوئی جاپان میں بیٹھا درود شریف کے نذرانے پیش کر رہا ہے ، کوئی عراق میں ، غرض؛ پوری دُنیا میں جہاں جہاں بھی مسلمان عاشقانِ رسول ہیں ، وہ درودِ پاک پڑھتے ہیں ، پھر یہ ہزاروں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں مسلمان ہیں ، کوئی وقت ایسا نہیں گزرتا کہ کوئی کہیں درودِ پاک نہ پڑھ رہا ہو ، دِن ہو یا رات ، صبح ہو یا شام ، دوپہر ہو یا آدھی رات ، ہر وقت لاکھوں کی تعداد میں عاشقانِ رسول بارگاہِ مصطفےٰ میں درودوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں  اور رَبِّ کائنات نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے مبارک کانوں کو یہ شان عطا


 

 



[1]...جلاء  الافہام ، صفحہ : 57۔