Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

فرمائی ہے کہ آپ ہر وقت سب کا دُرود سماعت فرماتے ہیں۔  

 ( 4 ) آنکھ مبارک کے معجزات

پیارے اسلامی بھائیو ! اب آئیے ! امامُ الانبیا ، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک آنکھوں کی شان سُنتے ہیں :

مبارک آنکھوں کا حُسْن و جمال

 * سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک آنکھیں کُشَادہ اور خوب سیاہ تھیں  ( [1] ) * مبارک آنکھوں کے سفید حِصّے میں سُرخ ڈورے تھے  ( [2] ) * اور آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک آنکھیں قدرتی طَور پر سُرْمَگِیںتھیں  ( یعنی آپ سُرمہ اگرچہ لگاتے تھے مگر سُرمہ لگانے کی حاجت نہ تھی )   ( [3] ) * حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا بچپن مبارک تھا ، دُوسرے بچے جب نیند سے بیدار ہوتے تو اُن کے بال الجھے ہوئے اور آنکھیں نیند آلود ہوتی تھیں ، لیکن رسولِ خُدا ، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم جب نیندسے جاگتے تو سَرِ اَقْدَس پر تیل اور آنکھوں میں سُرمہ لگا ہوتا تھا۔  ( [4] )

آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے دیکھنے کا مبارک انداز

 * ہمارے پیارےنبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی عادَت مبارک تھی کہ آپ حیا سے نگاہیں جھکائے رکھتے تھے اور جب کسی کودیکھتے تو عادت مبارک تھی کہ آنکھ کے


 

 



[1]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب صفۃ عین رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 213۔

[2]...دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب صفۃ عین رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 210۔

[3]... دلائل النبوۃ للبیہقی ، باب صفۃ کفی  رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 248۔

[4]...طبقات الکبریٰ ، ذکر ابی طالب و ضمہ رسول اللہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 96۔