Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

لیں * آصف بن  برخیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ شام میں بیٹھے ملکہ بلقیس کا یمنی تخت دیکھ لیں * عیسیٰ  عَلَیْہِ السّلام گھروں کے اندر کھائے ہوئے کھانے اور جمع کئے ہوئے غلّے کو ملاحظہ فرما لیں تو حضور صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم تو سیدُ الْاَنْبِیا ہیں  ( آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم  کی آنکھ مبارک دور و نزدیک ، پوشیدہ  اور ظاہِر کو  کیوں نہ دیکھے گی ) ۔  ( [1] )

نگاہِ مصطفےٰ کا انوکھا معجزہ

اے عاشقانِ رسول ! یہ تو شش سَمْت  ( یعنی آگے ، پیچھے ، دائیں ، بائیں ، اُوپر نیچے کی 6 سَمْتوں )  کی بات ہے ، نگاہِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو اللہ پاک نے جو کمالات عطا فرمائے ہیں ، وہ اس سے بھی زیادہ ہیں۔ دیکھئے ! پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم 6 کی 6 سَمْتوں میں برابر دیکھتے ہیں ، یہ بھی بڑا کمال ہے مگر غور فرمائیے ! یہ سَمْتیں ( Directions )  ہیں کہاں ؟ اس دُنیا میں ، اس جہان میں۔ اس جہان سےہٹ کر دوسرا جہان ہے ، وہ اِن6 سَمْتوں میں نہیں آتا بلکہ وہ تو جہان ہی تبدیل ہوتا ہے ، مثلاً عالَمِ اَرْواح ہے ، پھر عالَمِ دُنیا ، پھر عالَمِ برزخ ہے ، پھر عالَمِ آخرت ہے ، اس طرح ہزاروں جہان ہیں ، ہم اِس جہان میں 6 کی 6 تو کیا 2 سَمْتوں میں بھی برابر نہیں دیکھ سکتے ، ہم سامنے دیکھ رہے ہوں تو پیچھے نظر نہیں آتا ، پیچھے دیکھیں تو سامنے کی چیز نظر نہیں آتی تو جب ہم ایک جہان میں 6 کی 6 سَمْتوں میں برابر نہیں دیکھ سکتے تو ایک جہان میں رہ کر دوسرے جہان کو کیسے دیکھ پائیں گے ؟ جو ابھی عالَمِ اَرْواح میں ہیں ، ابھی دُنیا میں آئے نہیں ہیں ، وہ اس دُنیا کو نہیں دیکھ سکتے ، جو دُنیا میں ہیں ، وہ عالَمِ برزخ کو نہیں دیکھ سکتے مگر قربان جائیے ! رَبِّ کائنات نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم


 

 



[1]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 2 ، صفحہ : 30 -31 بتغیر قلیل ۔