Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

* نماز عذابِ قبر سے بچاتی ہے * نماز قیامت کی دھوپ میں سایہ ہے * نماز پُل صراط کے لئے آسانی ہے * نماز جہنم کے عذاب سے بچاتی ہے * نماز سے رَحْمَت نازِل ہوتی ہے * نماز سے گُنَاہ مُعَاف ہوتے ہیں * نماز دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے * نماز بیماریوں سے بچاتی ہے * نماز سے بدن کو راحت  ( Relief ) ملتی ہے * نماز سے روزی میں برکت ہوتی ہے * نماز بے حیائی اور بُرے کاموں سے بچاتی ہے ( [1] ) * اور الحمد للہ ! نماز قُرْبِ خُدا اَور قُرْبِ مصطفےٰ دلاتی ہے۔ اللہ پاک ہم  سب کو  پکّا سچّا نمازی بننے کی بھی توفیق دے اور سچّا عاشِقِ رسول ، پکّا میلادی بھی بنائے رکھے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

قرآنِ کریم کی تلاوت کیجئے... ! ! !

اے عاشقانِ رسول ! آج ہم جن کا جشنِ وِلادت منا رہے ہیں ان پر قرآنِ کریم نازل ہوا ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ ایک روایت میں ہے : میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ ( [2] )  

لہذا ہم نے خُوب خُوب تلاوتِ قرآن کی بھی عادَت ڈالنی ہے۔ قرآنِ کریم کی تِلاوت بھی کریں اور قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھ بھی لیں۔ بدقسمتی سے آج بہت سارے لوگوں کو دُرست تَجْوِیْد و مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی فیضانِ قرآن عام کرنے والی دِینی تحریک ہے۔ قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا فیضان حاصِل کیجئے ! مدرسۃ المدینہ بالغان میں بڑی عمر کے اسلامی


 

 



[1]...فیضان نماز ، صفحہ : 10 ملتقطاً۔

[2]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : تعظیم قرآن ، جلد : 2 ، صفحہ : 347 ، حدیث : 2004 ۔