Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

میں خوشیاں ہی خوشیاں تھیں * آج وہ رات ہے کہ اس رات کو کعبہ سلامی کے لئے جھک گیا تھا * آج وہ رات ہے کہ اس رات فرشتوں کے سردار حضرت جبریلِ امین  عَلَیْہِ السّلام نے کعبے کی چھت پر جھنڈا  ( Flag ) گاڑا * آج اُن کی آمد کی رات ہے کہ کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار انبیائے کرام علیہمُ السّلام جن کی آمد کی خوشخبری دینے آئے * آج ان کی آمد کی رات ہے جن کی آمد کی دُھومیں عرش و فرش ، زمین و آسمان میں مچائی گئیں * آج ان کی آمد کی رات ہے جو اللہ پاک کے بندوں کو اللہ پاک سے مِلانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو بُھولے بھٹکوں کو سیدھا رستہ دکھانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے جو دِلوں کو نورِ ایمان سے جگمگانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے ، جو انسانیت  ( Humanity ) کو نفس و شیطان کی قید سے چھڑانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو اپنے نور سے دُنیا کو جگمگانے کے لئے تشریف لائے * آج ان کی آمد کی رات ہے جو کرم کے دریا بہانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو سوتے ہوؤں کو جگانے ، روتے ہوؤں کو ہنسانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو گرنے والوں کو اُٹھانے ، دِل و جان کو زِندہ فرمانے کے لئے تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے کہ جنہیں رَبِّ کریم نے اپنے مُلْک کا مالِک بنایا ہے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جن کے قبضے میں رَبِّ کائنات کے خزانے آئے ہیں * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو رَءُوْف بھی ہیں ، رَحِیْم بھی ہیں * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو انتہائی سخی بھی ہیں ، کریم بھی ہیں * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو غریبوں کا سہارا بن کر تشریف لائے * آج اُن کی آمد کی رات ہے جو