Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

دو جہاں کے مالِک و مختار ، گنہگاروں کی شفاعت فرمانے والے ، اللہ پاک کے حبیب و محبوب و خلیل بن کر تشریف لائے ہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! مکتبۃ المدینہ کی بہت پیاری کتاب ہے : صحابۂ کرام کا عشقِ رسول۔ * صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  کی عشق بھری ایمان افروز کیفیات * ان کے محبّت بھرے جذبات * مبارک انداز * اطاعت گزاری * جاں نثاری   اور اس جیسے بہت دلچسپ واقعات اس کتاب کی زینت ہیں ، آئیے ! ان میں سے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے عشقِ رسول کا ایک ایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں :

شوقِ دیدارِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم

حضرت مُصْعَب بِن عُمَیْر رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں ، ابھی سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ہجرت کر کے مدینہ مُنَوَّرہ تشریف نہیں لائے تھے ، اس سے پہلے آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم نے حضرت مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہ عنہ کو نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے مدینہ مُنَوَّرہ بھیجا تھا ، آپ نے یہاں آ کر نیکی کی دعوت کی خُوب دُھومیں مچائیں ، بہت سارے لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔  ( [1] )

اِنہی دِنوں کی بات ہے ، ایک روز حضرت مُصْعَب بن عُمَیْر رَضِیَ اللہ عنہ مدینہ مُنَوَّرہ میں ایک مقام پر بیٹھے دِینی دَرْس دے رہے تھے ، دیگر صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان بیٹھے سُن رہے تھے ، اِن سُننے والوں میں حضرت ابو عبد الرحمٰن رَضِیَ اللہ عنہ بھی موجود تھے ، دَرْس کے دوران جب بھی


 

 



[1]... طبقات الكبریٰ ، جلد : 3 ، صفحہ : 87 ۔