Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

صحابہ  کرام علیہمُ الرّضوان   اور تَصَوُّرِ مصطفےٰ  صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم

پیارے اسلامی بھائیو ! اس واقعےسے ایک مدنی پھول یہ بھی سیکھنے کو ملا کہ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان   جب پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سے ظاہِری طَور پر دُور ہوتے تو آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے پیارے پیارے نورانی چہرے ، آپ کے حُسْنُ و جمال اور مبارک اداؤں کا تَصَوُّر باندھ کر دِل کو تسکین ( Relief )  دِیا کرتے تھے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ بھی بہت پیاری اَدا ہے ، کاش ! ہم غُلاموں کو بھی توفیق نصیب ہو ، ہم بھی تنہائی میں آنکھیں بند کر کے بیٹھ جایا کریں ، کبھی گنبدِ خضرا  کا تَصَوُّر باندھیں ، کبھی سنہری جالیوں کے تَصَوُّر میں کھو جایا کریں اور اللہ پاک توفیق دے تو سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کا حلیہ مبارک کتابوں سے پڑھ کر ذِہن میں بٹھا لیں ، آپ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک اداؤں کو پڑھا بھی کریں ، ذِہن میں بٹھا بھی لیں اور وقتاً فوقتاً آنکھیں بند کر کے ، سَر کو جھکا کر سرکارِ مدینہ ، قرارِ قلب و سینہ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی مبارک اداؤں کا تَصَوُّر باندھ کر اپنی جان سے پیارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کی اداؤں میں کھو جایا کریں ، یقین مانیئے ! سُرور ہی سُرور آجائے گا ، دِل میں ایمان ایسا مضبوط ہو گا کہ جس کا جواب نہیں... ! !

ذِکْرِ کمالاتِ مصطفےٰ کے چند فائدے

سُبْحٰنَ اللہ ! سُبْحٰنَ اللہ ! کیا شان ہے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان   کی... ! ! کسی کو نماز سکھانا ، وُضُو کا طریقہ سکھانا ، روزے اور زکوٰۃ وغیرہ کے مسائل بتانا ، ان سب کی اپنی جگہ بہت اہمیت  ( Importance ) ہے ، صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان  لوگوں کو یہ چیزیں بھی سکھایا کرتے تھے مگر اَوَّل نمبر پر صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے اَوْصاف