Book Name:Jisme Pak Ke Mojizat

و کمالات بتایا کرتے تھے اس لئے کہ کمالاتِ مصطفےٰ بیان کرنے ، سننے سے دِل میں محبّت بڑھتی ہے ، پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کے ساتھ دِلی رشتہ مضبوط ہوتا ہے اور یہ رشتہ جتنا زیادہ مضبوط ہو ، اتنا ہی ایمان پختہ ہوتا ہے اور ایمان جتنا پختہ ہو ، اتنا ہی نیکیوں میں دِل لگتا ہے اور آدمی جنّت کے رستے پر چل پڑتا ہے۔

علّامہ محمد بن حُسَیْن آجُرِّی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کو دُنیا و آخرت میں جو اَوْصاف و کمالات اور فضائِل عطا فرمائے ہیں ، ان سے بے خبر رہنا اُمّت کے لئے بہت بُرا ہے۔ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جِسْمِ پاک کے معجزات و کمالات

پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کی اداؤں پر عَمَل کرنے اور دِل میں عشقِ رسول بڑھانے کے لئے سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار ، رسولِ مختار ، دو جہاں کے سَیِّد و سردار صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم کےجسم مبارک کے معجزات و کمالات کا مختصر تذکرہ سنتے ہیں :

ہمارے آقا صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم سراپا معجزہ ہیں

پارہ : 6 ، سورۂ نسا ، آیت : 174 میں اللہ پاک فرماتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَكُمْ بُرْهَانٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ     ( پارہ : 6 ، سورۂ نسا : 174 )

ترجَمہ کنز الایمان : اے لوگو بے شک تمہارے پاس اللہ کی طرف سے واضح دلیل آئی۔

مُفَسِّرِیْنِ کرام اس آیتِ کریمہ کی تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں : نہایت مضبوط اور


 

 



[1]... کتاب الشریعۃ للآجری ، جزء الحادی عشر ، باب فضائل النبی ، جلد : 3 ، صفحہ 1385۔