Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

خُدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی                  خُدائے پاک خوشی ان کی چاہتا ہو گا

خُدائی بھر انہی ہاتھوں کو دیکھتی ہو گی                                                   زمانہ بھر انہیں قدموں پہ لوٹتا ہو گا

بنی ہے دم پہ ، دُہائی ہے تاج والے کی                                یہ غُل ، یہ شور ، یہ ہنگامہ جابجا ہو گا

میں ان کے در کا بھکاری ہوں فضلِ مولیٰ سے    حسنؔ فقیر کا جنّت میں بسترا ہو گا ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا؛ رَحمٰن اللہ پاک ہے ، یہ صِفّت بھی اللہ پاک کی ہے ،  نام بھی اللہ پاک ہی کا ہے ، اللہ پاک کے عِلاوہ کسی کو بھی رحمٰن نہیں کہہ سکتے مگر اللہ پاک نے اپنی اس صِفَّت کا مظہر اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بنایا ہے۔

اللہ پاک کی سب سے پہلی رحمت

اب اسی بات پرذرا ایک اور لحاظ سے غور فرمائیے ! اللہ پاک رحمٰن ہے ، اس کی رحمتیں بےشُمار ہیں ، مجھ پر اللہ پاک کی کتنی رحمتیں ہیں ، آپ پر اللہ پاک کی کتنی رحمتیں ہیں ، اس سارے جہان پر اللہ پاک کی کتنی رحمتیں ہیں ، ہم ان کی گنتی ( Counting )  کر ہی نہیں سکتے مگر ایک سوال ہے : اللہ پاک نے ہم پر جو اتنی زیادہ رحمتیں فرمائیں ، ان میں سب سے پہلی رحمت کون سی ہے ؟

اس کا جواب ہے : وُجُود۔ مجھ پر اللہ پاک کی سب سے پہلی جو رحمت ہوئی ، وہ یہ تھی کہ اللہ پاک نے مجھے وُجُود عطا فرما دیا ، میں نہیں تھا ، اللہ پاک نے مجھے بنا دیا ، آپ کا وُجُود نہیں تھا ، اللہ پاک نے آپ کو پیدا فرمایا ، اسی طرح یہ ساری مخلوقات ، زمین  ( Earth ) ، آسمان ( Sky ) ، چاند ( Moon ) ، سورج ( Sun ) ، ستارے ( Stars ) ، انسان  ( Human Beings ) ، جنّ ، فرشتے ( Angels ) ، ہوا ، درخت ( Trees ) ، پرندے  ( Birds ) ، یہ ساری


 

 



[1]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 51-53-54 ملتقطًا۔