Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

   ہی سے کھلا ، آپ ہی کے صدقے سب کو وُجُود مِلا ہے ، آپ ہی کے صدقے سب کو بقا ملی ہوئی ہے ، اے ایسی شان والے پیارے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! آپ پر کروڑوں درود ہوں۔

پتا چلا؛ رحمٰن  نام تو اللہ پاک کا ہے ، صِفّت اللہ پاک کی ہے مگر اللہ پاک  نے اپنے محبوب نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کواس نامِ پاک کا کامِل مظہربنایا ہے۔

نامِ پاک اَلسَّلامُ کے مظہر

اسی طرح اللہ پاک کے اَسْمَاءُ الحسنیٰ میں ایک پیارا پیارا نام اَلسَّلَامُ بھی ہے ، اس کا معنیٰ ہے : سلامتی عطا فرمانے والا۔ اللہ پاک نے اپنے اس نامِ پاک کا مظہر اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی بنایا ہے ، غور فرمائیے ! * آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دُنیا میں تشریف لانے سے پہلے قوموں پر عذاب بھی آیا کرتے تھے * گنہگاروں کے چہرے بگاڑ دئیے جاتے تھے * انہیں زمین میں دھنسا دیا جاتا تھا * زلزلوں  ( Earth Quakes )  سے ہِلا دئیے جاتے تھے * آندھیوں  ( Storms )  سے اُڑا دئیے جاتے تھے مگر جب رحمتِ دو جہاں ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُنیا میں نامِ خُدا اَلسَّلَامُ کا مظہر بن کر تشریف لے آئے ، قوموں پر یُوں مجموعی عذاب آنا بند ہو گئے ( [1] )  * یہاں تک کہ ایک مرتبہ غیر مسلموں نے خُود اللہ پاک کو پُکار کر کہا : اے اللہ پاک ! ہم پر آسمان سے پتھر برسا دے ، ہم پر دردناک عذاب اُتار دے مگر اللہ پاک فرمایا :

وَ مَا كَانَ اللّٰهُ لِیُعَذِّبَهُمْ وَ اَنْتَ فِیْهِمْؕ     ( پارہ : 9 ، الانفال : 33 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : اور اللہ کی یہ شان نہیں کہ انہیں عذاب دے جب تک اے حبیب ! تم ان میں تشریف فرما ہو۔


 

 



[1]...الحقیقۃ المحمدیہ ، القسم الثانی ، اتصاف النبی  بالاسماء الالھیة ، صفحہ : 174خلاصۃً۔