Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

حاصِل اور خُلاصہ  ( Summary )  یہ ہے کہ * ایک تو اللہ پاک  نے اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو نام بےشُمار عطا فرمائے ہیں * پِھر اس کے ساتھ ساتھ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ان ناموں میں بہت ساری خصوصیات سے بھی نوازا ہے * اللہ پاک کے اَسْمَاءُ الحسنیٰ یعنی پیارے  پیارے نام ، ان میں 30 نام تووہ ہیں جو رَبِّ کریم نے  وہ نام ہی اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو عطا فرمائے ہیں * پِھر اللہ پاک  کے  99 اَسْمَاءُ الحسنیٰ جوہیں ، رَبِّ کریم نے ان 99 کے 99 پاکیزہ ناموں  کا مظہرِ اَتَم  ( یعنی کامِل نمونہ )  اپنےمحبوب صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو بنا دیا ہے۔

یہ پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے ناموں کی چندخصوصیات تھیں ، اب آئیے ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے چند ایک پیارے پیارے نام اوران کی قدرے وضاحت سُن لیتے ہیں۔

نامِ پاک : مُحَمَّد

اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :

وَ  مَا  مُحَمَّدٌ  اِلَّا  رَسُوْلٌۚ     ( پارہ : 4 ، آل عمران : 144 )

ترجمہ کنزُ الایمان : اور مُحَمَّد تو ایک رسول ہیں۔

اس آیتِ کریمہ میں رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 2 نام مبارک بیان ہوئے :  ( 1 ) : مُحَمَّد  ( 2 ) : رَسُوْل۔

نامِ پاک مُحَمَّد رسولِ اکرم ، نورِ مُجَسَّم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا سب سے مشہور ، بہت ہی عظمتوں والا ، برکتوں والا نام ہے۔ اس نامِ پاک کی اگر تفصیل کی جائے تو پُورا بیان ہی اسی پر ہو سکتا ہے ، عُلَمائے کرام نے اس نامِ پاک کی عظمت و برکت پر پُوری پُوری کتابیں