Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

لکھی ہیں۔ یہاں مختصر طَور پر اس نامِ پاک کے متعلق صِرْف ایک مدنی پھول قبول کیجئے !

نامِ مُحَمَّد کا معنی

قاضِی عیاض مالکی رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں : پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے 2  مبارک نام اَحْمَد اور مُحَمَّد دونوں حَمْد سے بنے ہیں اور ان میں پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی 2 شانوں کا بیان ہے ، اَحْمَد کا مطلب ہے : اَجَلُّ مَنْ حَمِدَ یعنی  ( آج تک اللہ پاک کی جس جس نے تعریف کی ہے ، چاہے وہ انسان ہوں ، جنّات ہوں ، فرشتے ہوں ، زمین و آسمان میں پائی جانے والی کوئی مخلوق ہو ، درخت ، پتّے ، حیوانات ، چرند پرند ، سب چیزیں ہی اللہ پاک کی حمد بیان کرتی ہیں ، ان سب میں )  سب سے زیادہ اللہ پاک کی حمد جس ہستی نے کی ہے ، وہ ہمارے نبی ، احمدِ مجتبیٰ  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہیں۔ 

ایسے ہی نامِ پاک مُحَمَّد کا مطلب ہے : اَفْضَلُ مَنْ حُمِدَ یعنی  ( آج تک جس جس کی تعریف کی گئی ہے ، جس جس لحاظ سے بھی تعریف کی گئی ہے ، ان میں )  سب سے زیادہ جس ہستی کی تعریف کی گئی ، انہیں مُحَمَّد کہتے ہیں۔ ( [1] )

مزید فرماتے ہیں : پس معلوم ہوا؛ سب سے زیادہ حمد کرنے والے میرے محبوب آقا ہیں ، کائنات میں سب سے زیادہ جن کی تعریف کی گئی وہ بھی میرے آقا ہیں ، روزِ قیامت لِوَاءُ الحمد  ( یعنی حمد کا جھنڈا )  بھی آپ ہی کو عطا کیا جائے گا ، مقامِ محمود بھی آپ ہی کو عطا ہو گا ، پِھر روزِ قیامت سب اگلے پچھلے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی کی تعریف کریں گے ، روزِ قیامت آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ پاک کی ایسی حمد کریں گے کہ  کبھی کسی نے ایسی حمد نہ کی


 

 



[1]... کتاب الشفاء ، الباب الثالث ، فصل فی اسمائہ صلی اللہ علیہ وسلم...الخ ، جز : 1 ، صفحہ : 176۔