Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

  رَءُوْف بھی اللہ پاک کا نام ہے ، رَحِیْم بھی اللہ پاک کا نام ہے اور اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عزّت بڑھانے کے لئے یہ دونوں نام آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو عطا فرما دئیے ہیں۔

رَءُوْف  و رَحِیْم کا معنیٰ

مشہور مفسرِ قرآن ، مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں : رَءُوْف کا معنی ہے : مشقت اور مصیبت دُور کرنے والے اور رَحِیْم کا معنیٰ ہے : احسان فرمانے اور فائدہ مند چیزیں عطا فرمانے والے۔ ( [1] )

یعنی اللہ پاک نے فرمایا : آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مومنوں پر رَءُوْف و رَحِیْم ہیں تو معلوم ہوا؛ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے غُلاموں سے مصیبت دُور فرماتے ہیں ، مشکلات میں ، پریشانیوں میں ، مشقت میں ان کی مدد فرماتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اِحْسان فرما کر انہیں فائدہ مند چیزیں عطا بھی فرماتے ہیں۔

مؤمن ہوں مؤمنوں پہ رَءُوْف و رَحِیْم ہو

سائِل ہوں سائِلوں کو خوشی لَانَہَرْ کی ہے

ہم آپ کو راضی کر دیں گے

حضرت عبد اللہ بن عَمْرَو بن عاص  رَضِیَ اللہ  عنہما  فرماتے ہیں کہ رسولِ کریم  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے قرآنِ پاک کی یہ آیت تِلاوت فرمائی جس میں ہے کہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السّلام روزِ


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ : 11 ، التوبہ ، زیرِ آیت : 128 ، جلد : 11 ، صفحہ : 153 بتغیر قلیل۔