Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

  کر ، بےمثل اور بےمثال ہیں۔

نامِ پاک اُمِّی اور عِلْمِ غیب ِ مصطفےٰ

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُمِّی ہیں۔ علّامہ فخر الدین حرَّالی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اس کے تحت ایک اور مدنی پھول دیا ، آپ فرماتے ہیں :  ( اُمِّی کا لفظی معنیٰ ہے : بےپڑھے یعنی کسی عام آدمی کے لئے جب لفظِ اُمِّی بولا جائے گا تو اس کا مطلب ہو گا : اَن پڑھ۔ مگر )  ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ   صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے حق میں جب یہ لفظ بولا جائے تو اس کا معنیٰ ( اَن پڑھ نہیں ہوتا ، بلکہ اس وقت کا معنیٰ )  ہو گا :  یُقْرِئُہُ اللہ مَا کَتَبَہٗ بِیَدِہٖ یعنی وہ باتیں جو رَبِّ قدیر نے اپنے دستِ قدرت سے ازل میں لکھی تھیں ، جسے اللہ پاک نے وہ باتیں پڑھا کر بھیجا ہو ، اسے اُمِّی کہتے ہیں۔ ( [1] )  

ایسا اُمِّی کس لئے مِنَّتِ کشِ استاد ہو

کیا  کفایت  اس  کو  اِقْراء  رَبُّکَ  الْاَکْرَم  نہیں ؟ ( [2] )

وضاحت : ایسی شان والے اُمِّی نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کسی استاد کے احسان کیوں اُٹھائیں کہ اللہ پاک نے آپ  کو فرما دیا : اِقْرَاءْ رَبُّکَ الْاَکْرَم اے محبوب ! پڑھئے ! آپ کا رَبّ بڑا کرم فرمانے والا ہے۔

ہر چیز روشن ہو گئی

صحابئ رسول حضرت معاذ بن جبل رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ فجر کی نماز کا


 

 



[1]...ابداء الخفا فی شرح اسماء المصطفیٰ ، اسمہ الامی ، صفحہ : 249۔

[2]... حدائق بخشش ، صفحہ : 106۔