Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

( 3 ) : نامِ پاک : مُلاذ

پیارے اسلامی بھائیو ! ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے ناموں میں ایک پیارا نام مُلَاذ بھی ہے۔ مُلَاذ کا معنی ہوتا ہے : پناہ دینے والا۔ ( [1] )  یعنی مشکل میں ، پریشانی میں ، مصیبت ( Distress )  میں ، گھبراہٹ میں جن  کی پناہ لی جائے۔

الحمد للہ ! میرے اور آپ کے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو اللہ پاک نے تمام مخلوقات کے لئے پناہ گاہ بنایا ہے ، صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان کا یہ عام معمول تھا ، انہیں جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تو رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پناہ لیا کرتے تھے ، کسی کی آمدن ( Income )  میں تنگی ہو گئی تو آپ کی بارگاہ میں پہنچ گئے ، کسی سے کوئی خطا ہو گئی تو آپ کی خِدْمت میں پناہ لینے پہنچ گئے ، کسی کی آنکھ نکل گئی تو آپ کی بارگاہ میں پہنچ گئے ، غرض کہ صحابۂ کرام علیہمُ الرِّضْوان کا عام معمول تھا ، پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پناہ حاصِل کیا کرتے تھے۔

روزے کا انوکھا کفارہ

بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے ، صحابئ رسول حضرت ابوہریرہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : ایک دِن ہم بارگاہِ رسالت میں حاضِر تھے ، اتنے میں ایک شخص حاضِر ہوا ، عرض کیا : یارسولَ اللہ ! ہَلَکْتُ یعنی یارسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں ہلاک ہو گیا  ( اب دیکھئے ! ان صحابی رَضِیَ اللہ عنہ کو کوئی مشکل آئی تھی ، تو پناہ لینے کے محبوب کے دروازے پر حاضِر ہو گئے )  رسولِ ذیشان ، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا : کیا ہوا ہے ؟ عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !


 

 



[1]...سبل الہدیٰ و الرشاد ، الباب الثالث فی ذکر ما وقفت علیہ ...الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 520۔