Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

بانٹا ہے دو جہاں میں تُو نے ضیاء کا باڑا              دیدے حسؔن کا حِصَّہ صبحِ شبِ وِلادت ( [1] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بارگاہِ رسالت میں مقبول کتاب

9 وِیں صدی ہجری کے ایک بزرگ ہیں : حضرت علّامہ محمد بن قاسِم رَصَّاع رحمۃُ اللہ عَلَیْہ آپ اپنے دور کے بہت بڑے عالِم ( Religious Scholar )  اور قاضِی ( Judge )  تھے۔ آپ نے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے ناموں سے متعلق ایک کتاب ( Book )  لکھی ہے جس کا نام ہے : تَذْکِرَۃُ الْمُحِبِّیْن بہت پیاری کتاب ہے اور یہ کتاب ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاک بارگاہ میں مقبول بھی ہے۔ ایک بزرگ رحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ایک مرتبہ میں یہی پیاری پیاری کتاب پڑھ رہا تھا ، پڑھتے پڑھتے مجھے نیند آ گئی ، ظاہِری آنکھیں بند ہوئیں ، دِل کی آنکھیں کھل گئیں ، الحمد للہ ! مجھے خواب میں پیارے ناموں والے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی ، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی زیارت نصیب ہوئی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایک جگہ تشریف فرما تھے ، صحابۂ کرام علیہم ُ الرِّضْوان اردگرد حلقہ بنائے بیٹھے تھے ، الحمد للہ ! میں نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قدموں کو چومنے کی سعادت حاصِل کی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مجھے اپنی اس مبارک مجلس میں بیٹھایا ، مجھ سے تِلاوت بھی سُنی اور یہی کتاب یعنی تَذْکِرَۃُ الْمُحِبِّیْن جو میرے ہاتھ ہی میں تھی ، اس کے بھی کئی صفحات سُنے ، پِھر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اُٹھ کر تشریف لے گئے ، جب میں نیند سے جاگا تو خوشی کے مارے


 

 



[1]...ذوقِ نعت ، صفحہ : 93 -99 ملتقطاً۔