Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

مسکرائے ، پِھر فرمایا : اَطْعِمْہُ اَہْلَکَ یہ کھجوریں اپنے گھر والوں کو ہی کھلا دو... ! !   ( [1] )

سُبْحٰنَ اللہ ! یہ ہیں پناہ گاہ... ! !  روزہ ٹوٹ گیا ، کفّارہ لازِم ہے ، کفّارہ تو اپنے پلّے سے دوسروں کو دینا ہوتا ہے مگر کیا شان ہے میرے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ، جو اس در پر پناہ لیتا ہے ، اس کی بگڑی بنا دی جاتی ہے ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے خُود اپنی طرف سے اُن صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ کو کھجوریں عطا فرمائیں اور فرمایا : اپنے اَہْلِ خانہ کو ہی کھلا دو تمہارے روزے کا کفّارہ ادا ہو جائے گا۔

یہ بیٹھا ہے سکہ تمہاری عطا کا                                                                       کبھی ہاتھ اُٹھنے نہ پایا گدا کا

ترے بابِ عالی کے قربان جاؤں                                             یہ ہے دوسرا نام عرشِ خُدا کا ( [2] )

آقا کی پناہ لیا کیجئے... ! !

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! یہ ہماری بڑی خوش قسمتی ہے کہ اللہ پاک نے ہمارے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو مُلَاذ یعنی پناہ دینے والا بنایا ہے۔ لہٰذا * جب بھی کوئی پریشانی ہو * مشکل ہو * مصیبت آئے * تنگدستی آئے * غربت  ( Poverty )  چھا جائے * قرضوں ( Loans )  تلے دَب جائیں * کاروبار بند ہو جائے * بیماریاں گھیر لیں * یا خُدانخواستہ کوئی گُنَاہ سرزد ہو جائے * نفس و شیطان اپنے شکنجے میں لے لیں * دُنیا کی محبّت دِل پر چھا جائے ، غرض؛ چھوٹی بڑی ، دُنیوی دینی کیسی ہی پریشانی ہو ، محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاک بارگاہ میں پناہ لینے کی عادَت بنائیے ! الحمد للہ ! آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سب کو نوازتے ہیں ، سب کی سنتے ہیں ، سب کو پناہ دیتے ہیں ،


 

 



[1]...بخاری ، کتاب الصوم ، باب اذا جامع فی رمضان...الخ ، صفحہ : 511 ، حدیث : 1936 ملتقطًا۔

[2]... ذوقِ نعت ، صفحہ : 55-58 ملتقطًا۔