Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

بند ہوئی تو قسمت جاگ گئی ، خواب میں پیارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تشریف لے آئے ، میں نے ادب سے عرض کیا : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! میں آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔ فرمایا : کسی چیز سےمت ڈرو... ! !  میں نے 3 بار یہی عرض کی ، آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے تینوں بار یہی فرمایا : کسی چیز سے مت ڈرو... ! !  پِھر میری آنکھ کھل گئی ، میں نے اپنا سفر شروع کیا ، الحمد للہ ! مجھے پُورے راستے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی ، جبکہ مجھ سے آگے ، پیچھے آنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  ( [1] )  

یَا اَکْرَمَ الْخَلْقِ مَا لِیْ مَنْ اَلُوْذُ بِہٖ

سِوَاکَ   عِنْدَ   حَلُوْلِ   الْحَادِثِ   الْعَمِمِ ( [2] )

وضاحت : علّامہ بوصیری رحمۃُ اللہ عَلَیْہ نےبارگاہِ رسالت میں عرض کر رہے ہیں : اے سب سے بڑھ کر عزّت والے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! مصیبتوں کے چھا جانے کے وقت آپ کے سِوا  میرا کوئی نہیں کہ میں جس کی پناہ لے سکوں... ! !

 تین  پیارے پیارے نام

پیارے اسلامی بھائیو ! میرے کریم آقا ، رَحِیْم آقا  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے پیارے ناموں کا ذِکْر کرتے ہوئے ، اللہ پاک نے قرآنِ کریم میں فرمایا :

یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۴۵)   ( پارہ : 22 ، الاحزاب : 45 )

ترجمہ کنزُ العِرْفان : اےنبی ! بیشک ہم نے تمہیں گواہ اور خوشخبری دینے والا اور ڈر سنانے والا بنا کر بھیجا۔


 

 



[1]... شواہد الحق للنبہانی ، الفصل الثانی فی ذکر من استغاث بہ...الخ ، صفحہ : 232ملتقطًا۔

[2]... دیوانِ بوصیری ، قافیۃ المیم ، قصیدہ بردہ ، صفحہ : 173۔