Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam
Being ) * اچھا بھائی ( Brother ) * اچھا والِد ( Father ) * اچھا شوہر ( Husband ) * اچھا پڑوسی ( Neighbor ) * اچھا شہری ( Citizen ) * اچھا مسلمان * اچھا اُمّتی بننے کی ترغیب ( Motivation ) دِلاتی ہے۔ آپ بھی پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی سُنّت کو اپنائیے ! نیکی کی دعوت عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ! خُوب بڑھ چڑھ کر 12 دِینی کاموں میں حِصَّہ لیجئے ! * مسجد میں ، گھر میں ، چوک اور بازار میں درس دیجئے ! * نمازِفجر کے لئے جگائیے ! * بعدِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگائیے ! یا اس میں شرکت ( Participate ) ہی کر لیا کیجئے ! * ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیجئے * روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کیا کیجئے ! * عِلْمِ دِین میں اِضافے کی خاطِرہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کیا کیجئے ! * عِلْمِ دِین سیکھنے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی کورسز بھی کرتے رہا کیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! زندگی میں بہار ( یعنی ایک نمایاں تبدیلی ) آجائے گی ، دِل میں عشقِ رسول بڑھے گا ، نیکیوں کا جذبہ پروان چڑھے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو نیک نمازی بننے اور پیارے آقا کااچھا ، سچّا اُمّتی بننے میں کامیاب ہو جائیں گے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دِین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں بھی نصیب ہوں گی۔
مدنی مذاکرے اور مدنی قافلے کی ترغیب
* الحمد للہ ! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو نمازِ عشاکے بعد مدنی چینل پر براہِ راست ( Live ) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں ، جس میں بےشُمار عاشقانِ رسول عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ( کراچی ) حاضر ہوکر عِلْمِ دِین کی برکتیں حاصل کرتے ہیں۔ہزاروں عاشقانِ رسول اپنے UC ،