Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کرم فرمایا ، خواب میں تشریف لائے اور شرکائے قافلہ کو دیدار کا جام پلا دیا * ہم مدنی قافلے میں سَفَر کریں ، کیا معلوم ہم پر بھی کرم ہو جائے۔ کم از کم ہر ماہ 3 دِن کے مدنی قافلے میں سَفَر کی نِیّت کر لیجئے ! بلکہ بہتر ہو گا کہ ابھی  نِیّت لکھوا دیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم !  مدنی قافلے میں سفر کی برکت سے اَخْلاق سَنْوَرَیْں گے ، نیکیوں کا رجحان بڑھے گا ، عشقِ رسول کی دولت نصیب ہو گی اور زِندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو جائے گا۔ آئیے ! ترغیب کے لئے  مدنی بہار سنتے ہیں :

دِل کی حالت تبدیل ہو گئی

فیصل آباد  ( پنجاب ، پاکستان )   کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول  میں آنے سے پہلے میں بگڑے ہوئے کردار کا مالک تھا۔جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بدنگاہی جیسے گُنَاہ میرے معمول کا حِصّہ تھے ، میں نے مارشل آرٹ سیکھا ہوا تھا جس کے بَل پر لوگوں سے خواہ مخواہ جھگڑا مول لیتا ، ہر نئے فیشن ( Fashion )  کو اپنانا میرا شوق تھا ، آہ ! نمازوں سے اس قدر دوری تھی کہ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کس نماز کی کتنی رکعتیں ہوتی ہیں۔آخر رحمت کا دَر کھلا اور میری قسمت یوں چمکی کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی ، دوست کی بات نہ ٹال سکا  اور 3دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے مجھے  مقصدِ حیات ( Purpose of Life )  معلوم ہوا ، اپنے گناہوں پر شرمندگی ہوئی ، میری آنکھوں سے غفلت  ( Heedlessness )  کا پردہ ہٹ گیا ، دِل کی حالت تبدیل ہو گئی ، میں نے گناہوں سے توبہ کی اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں