Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

زندگی گزارنے لگا۔

دل کی کالک دُھلے مرضِ عصیاں ٹَلے                         آؤ سب چل پڑیں قافلے میں چلو

کر سفر آئیں گے ، تو سُدھر جائیں گے                         اب نہ سستی کریں ، قافلے میں چلو ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مختلف اپیلی کیشن کا تعارف

پیارےاسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی نیکی کی دعوت عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ دعوتِ اسلامی کے  I.T ڈیپارٹمنٹ کے تحت اب تک کئی موبائل ایپلی کیشن لاؤنچ کی جا چکی ہیں؛ * تفسیر صِراطُ الجِنان موبائل اپیلی کیشن : قرآنِ کریم پڑھنے ، اسے سمجھنے اور قرآنِ کریم کا فیضان لوٹنے کے لئے ایک زبردست اور نِرالی ایپلی کیشن ہے۔ اس کے ذریعے قرآن پاک ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھ کر نُورِ قُرآن سے سِینہ روشن کر سکتے ہیں * فیضانِ حدیث موبائل ایپلی کیشن : بہت پیاری ایپلی کیشن ہے ، اس کے ذریعے آپ پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی اَحادِیث اور ان کی شرح پڑھ سکتے ہیں۔ ابھی اس ایپلی کیشن میں حدیثِ پاک کی مشہور کتاب مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح اور اس کی آسان اُردو شرح مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح شامِل کی گئی ہے ، عنقریب اس میں حدیثِ پاک کی مزید کتابیں بھی شامِل کی جائیں گی۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ اَحادیثِ کریمہ کو کتابی صُورت میں  ( یعنی جلدوں کے اعتبار سے )  بھی پڑھ سکتے ہیں اور مختلف موضوعات کے اعتبار سے اپنے مطلوبہ موضوع کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں ، اس ایپلی کیشن


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 672-676بتقدیم و تاخیر۔