Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

مرحبا یا مصطفیٰ کی صدائیں لگاتے ہوئے اوّل تا آخر شرکت کریں * شعبے کے 2اسلامی بھائی اپنے شعبے کا بینر لے کر آگے آگے چل رہے ہوں ، اس شعبے کے بقیہ اسلامی بھائی ان کے پیچھے  پیچھےسروں کو جھکائے ، مدنی پرچم اُٹھائے ، لبوں پر نعتو ں کے نغمے سجائے نہایت ہی پُر وقاراندازمیں شرکت کریں۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جشنِ وِلادت کی خوشی میں روزہ رکھئے !

پیارےاسلامی بھائیو ! اپنے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی ادا کو ادا کرتے ہوئے جشنِ وِلادَت کی خوشی میں روزہ بھی رکھیں گے۔

یاد رہے ! یہ نفل روزہ ہے ، جس سے بَن پڑے ، طبیعت ساتھ دے تو روزہ رکھ لینا چاہئے۔ حدیثِ پاک میں ہے :  جس نے ثواب کی اُمِّید رکھتے ہوئے ایک نفل روزہ رکھا ، اللہ پاک اسے دوزخ سے 40 سال  ( کی مسافَت کے برابر )  دُور فرما دے گا۔ ( [1] )    معجمِ کبیر کی روایت میں ہے : جس نے ایک نفل روزہ رکھا ،  اس کے لئے جنّت میں ایک درخت لگا دیا جائے گا جس کا پھل انار  ( Pomegranate )  سے چھوٹا اور سیب  ( Apple )  سے بڑا ہو گا ، وہ شہد  ( Honey )  جیسا میٹھا اور خوش ذائقہ ہو گا ، اللہ پاک روزِ قیامت روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائے گا۔ ( [2] )   

نمازپڑھنے کے فوائد اور نہ پڑھنے کے نقصانات

پیارےاسلامی بھائیو ! الحمد للہ ! ہم جشنِ وِلادت منانے والے بھی ہیں اور نمازی بھی


 

 



[1]...جمع الجوامع ، جلد : 7 ، صفحہ : 190 ، حدیث : 22251۔

[2]...معجم کبیر ، جلد : 18 ، صفحہ : 366 ، حدیث : 935۔