Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

قرآنِ کریم کی تلاوت کیجئے... ! ! !

اے عاشقان ِ رسول ! آج ہم جن کا جشنِ وِلادت منا رہے ہیں ان پر قرآنِ کریم نازل ہوا ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ ایک روایت میں ہے : میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔ ( [1] )  

لہذا ہم نے خُوب خُوب تلاوتِ قرآن کی بھی عادَت ڈالنی ہے۔ قرآنِ کریم کی تِلاوت بھی کریں اور قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھ بھی لیں۔ بدقسمتی سے آج بہت سارے لوگوں کو دُرست تَجْوِیْد و مخارج کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا نہیں آتا۔ الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی فیضانِ قرآن عام کرنے والی دِینی تحریک ہے۔ قرآنِ کریم درست پڑھنا سیکھنے کے لئے مدرسۃ المدینہ بالغان کا فیضان حاصِل کیجئے ! مدرسۃ المدینہ بالغان میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سکھایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بنیادی ضروری اَحْکام و مَسَائل اور سنتیں و آداب بھی سکھائے جاتے ہیں ، آپ بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کیجئے اور تجوید کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھنا سیکھئے۔

الٰہی خوب دے شوق قرآں کی تلاوت کا

شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا

ٹیلی تھون کی ترغیب

اے عاشقان ِ رسول ! الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی کا دِینی کام دنیا بھر میں عام ہو رہا ہے  80سے زائد مختلف شعبوں  ( Departments )  میں نیکی کی دعوت عام کرنے کی کوشش


 

 



[1]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : تعظیم قرآن ، جلد : 2 ، صفحہ : 347 ، حدیث : 2004 ۔