Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

مِلا ہے خوب ہی نسخہ گناہگاروں کو

تمہارے  نام  سے  دوزخ  حرام  کر  لینا ( [1] )

پیارے ناموں کی ایک خصوصیت

پیارے اسلامی بھائیو ! الحمدللہ ! ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم بہت بلندشان والے ہیں ، یہ حقیقت ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان و عظمت ، آپ  کے اَوْصاف و کمالات ( Traits )  ایسے نہیں ہیں کہ ان کو شُمار ( Count )  کیا جا سکے ، شاعِر نے جو کہا ہے :

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے

تیرے اوصاف کا اک باب بھی پُورا نہ ہوا

یہ صِرْف شاعرانہ مبالغہ نہیں ہےبلکہ حقیقت ( Reality )  ہے۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے دِیگراَوْصاف و کمالات کی توکیا بات کی جائے ، اللہ پاک نے اپنے پیارے نبی کواتنے زیادہ نام اور اَوْصاف عطا فرمائے ہیں کہ ہم ان ناموں کی گنتی بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے نام کیا ہیں ؟ ان کا معنیٰ کیا ہے ؟ ان پیارے ناموں سے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کیا کیا شانیں معلوم ہوتی ہیں ؟ یہ توبعد کی بات ہے ، عُلَمائے کرام نے اس بات پر تحقیق ( Research )  کی کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے ناموں کی تعداد کتنی ہے ؟ توبڑے بڑے علمائے ذیشان نے محنت کی ، ناموں کی تعدادمعلوم کرنے کی کوشش کی تو 800 نام ملے... ! !  مگر قربان جائیے ! یہ تحقیق کی انتہا نہیں تھی ، اس کے


 

 



[1]...قبالۂ بخشش ، صفحہ : 21۔