Book Name:Pyaray Aaqa Ka Pyara Naam

وہ نامی کہ نامِ خُدا نام تیرا

پیارے اسلامی بھائیو ! یہاں ایک بات پر ذرا غور کیجئے ! نام میرا بھی ہے ، نام آپ کا بھی ہے ، دُنیامیں ہر انسان کا ، ہر چیز کاکوئی نہ کوئی نام تو ہوتا ہی ہےلیکن غورکا مقام ہے کہ کیا میرے نام کی کوئی خصوصیت ہے ؟  مثلاًکسی شخص کا نام زید ہے ، اس شخص کا نام زید ہونے میں اس کی کیاخصوصیت ہو سکتی ہے ؟ کچھ بھی نہیں... ! !  بس بچپن میں والدین ( Parents )  نے اس کا نام زید رکھ دیا تھا تو وہی نام اب تک چل رہا ہے مگرقربان جائیے ! میرے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی شان نِرالی ہے ، اللہ کریم  نے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بےشُمار نام تو عطا فرمائے ، اس کے ساتھ ان پاکیزہ ناموں میں آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو ایسی ایسی خصوصیات سے بھی نوازا ہے کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اپنے ناموں کے لحاظ سے بھی بےمثل و بےمثال ( Matchless )  ہیں۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے ناموں کی خصوصیات ہی کو اگر شُمار کیا جائے تو یہ خصوصیات ہی ہماری عقل و فہم ( Wisdom )  سے بہت اُونچی چلی جاتی ہیں۔  مثال کے طَور پر ( For Example )  میں آپ کے سامنے پیارے آقا کے پیارے ناموں کی صِرْف ایک خصوصیت عرض کرتا ہوں : بہت بڑے بزرگ ہیں : قاضِی عیاض مالکی  رحمۃُ اللہ عَلَیْہ آپ فرماتے ہیں : میرے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے جو بےشمار  ( Countless )  نام ہیں ، ان ناموں میں 30 نام وہ ہیں جو اَصْل میں اللہ پاک کے نام ہیں مگر رَبِّ کریم نے وہ نام اپنے محبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو بھی عطا فرمائے ہوئے ہیں۔ ( [1] )   

وہ نامی کہ نامِ خُدا نام تیرا


 

 



[1]...المواہب اللدنیۃ ، فی ذکر اسمائہ الشریفۃ...الخ ، جلد : 1 ، صفحہ : 365۔