Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

خبردار اور رازوں (Secrets )  کو دیکھنے والا بن جاتا ہے ۔ ([1] )  

تم میرے لئے شیشے کی طرح ہو

الحمد للہ ! ہمارے پِیر حُضُور شیخ عَبْدُالقَادِر جیلانی   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کامِل مؤمن ہی نہیں بلکہ کامِلوں کے بھی اِمَام ہیں ،  پِیروں کے پِیر ہیں ۔  آپ کو بھی رَبِّ کریم نے نُورِ فراست عطا فرمایا ،  آپ کی تو کیا ہی شان ہے ۔  آپ خُود فرماتے ہیں:اے لوگو !  اگر میری زبان پر شریعت کی رَوک نہ ہوتی تو میں تمہیں بتا دیتا جو تم گھروں میں کھاتے ہو اور جو بچا کر رکھ آتے ہو ،  اَنْتُمْ بَیْنَ یَدِیْ کَا لْقَوَارِیْرِ یُریٰ مَا فِی بَوَاطِنِکُمْ وَ ظَوَاہِرِکُمْ تم میرے سامنے شیشے کی بوتل کی طرح ہو ،  تمہارا ظاہِر باطِن سب کچھ نظر آتا ہے ۔ ([2] )

بندہ قَادِر کا بھی ،  قادربھی ہے عَبْدُالقَادِر   سِرِّ باطن بھی ہے ظاہِر بھی ہے عَبْدُالقَادِر

مفتئ شرع بھی ہے ،  قاضِئ ملّت بھی ہے      عِلْمِ اَسْرار سے ماہِر بھی ہے عَبْدُالقَادِر

ذی تَصَرُّف بھی ہے مَاذُوْن بھی مختار بھی ہے  کارِ عالَم کا مُدَبِّر بھی ہے عَبْدُالقَادِر([3] )

وضاحت:ہمارے غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  عَبْدُ القادِر ہیں یعنی قُدْرتوں والے رَبِّ کریم کے بندے ہیں ،  اللہ پاک نے آپ کو قُدْرت عطا فرمائی ہے ،  آپ ظاہِر و باطِن کے رازدار ہیں ،  شریعت کے مفتی بھی ہیں ،  مِلَّت کے قاضِی بھی ہیں ،  باطنی عُلُوم کے ماہِر بھی ہیں ،  اللہ پاک نے آپ کو اختیارات عطا فرمائے ہیں ،  آپ کو زمانے کی تَدْبِیر کی اجازت بھی عطا کی گئی ہے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...فیض القدیر،جلد:1،صفحہ:185-186 ،تحت الحدیث:151 ملتقطًا۔

[2]...بهجةُ الْاَسْرَار ،ذکر کلمات اخبر بہا عن نفسہ...الخ،صفحہ:55۔

[3]...حدائقِ بخشش، صفحہ:69ملتقطًا۔