Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

دِن رات محنت کر کے دِین کو دوبارہ زندہ فرما دیا ۔  

پیارے اسلامی بھائیو !  حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی برکت سے لاکھوں کروڑوں لوگوں کی اِصْلاح(Refinement )  ہوئی ،  چور آئے ،  توبہ کر کے وِلایت کے بلند درجے پر پہنچے ،  شرابی  ،  بےحیا ،  بداخلاق ،  گمراہ ،  بدمذہب ،  یہاں تک کہ غیر مسلم بھی آپ کے ہاتھ مُبارَک پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوا کرتے تھے ۔  کسی عاشِقِ غوثِ اعظم نے لکھا ہے:

بِمَقْدَمِہ اَنْہَلَ السَّحَابُ وَ اعْشَبَ الْعِرَاقُ                        وَ زَالَ الْغَیُّ وَ اتَّضَحَ الرُّشْدُ([1] )

مفہوم: آپ   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے آنے سے (رحمت کے  ) بادلوں نے سیراب کر دیا اور عراق شہر سر سبز ہو گیا ، اور گمراہی جاتی رہی اور ہدایت ظاہر ہو گئی ۔   

بداَخْلاق لڑکے نے توبہ کر لی

حضرت ابُو حَسن قَوَّاس   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   فرماتے ہیں:ایک روز میں اور میرے ساتھ بہت سارے لوگ حضور غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی زیارت کے لئے روانہ ہوئے ،  ہم سب اپنی مشکلات اور پریشانیوں کے حل(Solution )  کے لئے دُعا کروانے کا ارادہ (Intention )  رکھتے تھے ،  راستے میں اور لوگ بھی ہمارے ساتھ مِل گئے ۔  ان میں ایک لڑکا تھا ،  میں اُسے جانتا تھا ،  یہ بہت گھٹیا اَخْلاق والا تھا ،  اکثر ناپاک رہتا تھا ۔  خیر !  ہم سب بارگاہِ غوثیت کی طرف جا رہے تھے کہ اتفاق سے حُضُور غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   سے راستے ہی میں ملاقات ہو گئی ،  ہم سب نے آگے بڑھ کر سلام کیا اور ایک ایک کر کے آپ کے ہاتھ مبارَک کو بوسہ دینے لگے ۔  وہ لڑکا جس کے اخلاق اچھے نہیں تھے ،  جب وہ حُضُور غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے ہاتھ


 

 



[1]...بهجةُ الْاَسْرَار،ذکر علمہ و تسمیۃ بعض شیوخہ رضی اللہ عنہ،صفحہ:202۔