Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

تعلیماتِ غوثِ پاک

پیارے اسلامی بھائیو ! حُضُورِ غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   صاحِبِ سلسلہ ہیں یعنی آپ نے سلسلہ عالیہ قادریہ کی بنیاد رکھی اور اس کے اُصُول (Principles )  مُقَرَّر فرمائے ۔ الحمد للہ ! حُضُورِ غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی یہ بھی باریک بینی اور دُور اندیشی (Far-sightedness )  ہے کہ آپ نے اپنے دور میں معاشرے کی اِصْلاح کی خاطِر جو اُصُول مُقَرَّر فرمائے تھے ،  آج بھی وہ اُصُول کارآمد (Useful )  ہیں ،  اگر ہم سلسلہ عالیہ قادریہ کے ان بنیادی اُصُولوں کو اپنا لیں تو ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرہ بن سکتا ہے ۔  سلسلہ عالیہ قادریہ کے یہ بنیادی اُصُول (Basic Principles )  کیا ہیں؟آئیے !  ان میں سے چند ایک سنتے ہیں:

(1 ) :مُجاہَدہ

سلسلہ عالیہ قادریہ کا پہلا اُصُول مُجاہَدہ ہے ۔ اس کا مطلب ہوتا ہے:اپنے آپ کو سدھارنے کے لئے باقاعدہ کوشش کرنا ۔  اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ- (پارہ:21 ، العنکبوت:69 )

ترجمہ کنزُ العِرْفان:اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضَرُور ہم انہیں اپنے راستے دکھا دیں گے ۔

معلوم ہوا؛ جو دُرست رستے پر آنے کے لئے ،  اللہ پاک کا قرب پانے کے لئے  ،  گُنَاہ چھوڑنے ،  بُری عادتوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے سچّی کوشش کرے ، اللہ پاک اسے دُرست راستے کی ہدایت نصیب فرما دیتا ہے ۔  

اسی لئے حُضُورِ غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے اپنے سلسلہ عالیہ قادریہ کی بنیاد مُجاہَدہ پر