Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

رکھی ہے ، گویا اپنی تعلیمات (Teachings )  کے ذریعے ہمیں یہ سکھا رہے ہیں کہ لوگو !  صِرْف باتیں کرتے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ ہم میں سے ہر ایک پر یہ لازِم ہے کہ ہم اِنْصاف کے ساتھ اپنے اندر جھانکیں ، اپنی بُرائیاں ، اپنے گُنَاہ ، اپنی بُری عادات کو خُود دیکھیں ، پِھر اُن برائیوں اور بُری عادتوں کو ختم کر کے ان کی جگہ اچھی عادات اپنانے کی بھرپُور کوشش کریں ،  جب معاشرے کا ہر فرد یہ کوشش (Effort )  شروع کر دے گا تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !  سدھار آنا شروع ہو جائے گا ،  اس کی بَرَکت سے پُورا معاشرہ سدھر کر ایک مثالی معاشرہ بن جائے گا ۔  

پیارے اسلامی بھائیو ! اس لئے ہم سب کو چاہئے کہ آج ہی سے ہم مُجَاہَدہ شروع کریں ۔   یہ کیسے ہو گا؟ آئیے !  حُضُورِ غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کا ایک پُر اَثَر بیان سنتے ہیں:

نجات چاہتے ہو تو...

11 رجب ،  545 ہجری ،  پِیر کا دِن اور صبح کا وقت تھا ،  حُضُورِ غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   نے بیان کرتے ہوئے فرمایا:اے شخص !  اگر کامیابی (Success )  چاہتے ہو تو اپنے نفس کی مُخالَفت اور اپنے رَبّ کی اطاعت کرو ! اپنے نفس کو مُجاہدے کے ذریعے پگھلا دو !  ایسا کرو گے تو تمہارے دِل کو اطمینان و سکون (Serenity )  مل جائے گا ۔ اے شخص ! اپنی اُمِّیدیں کم کر ، تمہارا نفس تمہارا فرمانبردار ہو جائے گا ۔ اپنے نفس کو رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی یہ نصیحت سُنا کہ([1] )  آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:جب تم صبح کرو تو اپنے آپ کو شام کی اُمِّید (Hope )  مت دِلاؤ !  جب شام کرو تو خُود کو صبح کی اُمِّید مت دِلاؤ !  بےشک تم نہیں جانتے


 

 



[1]...الفتح الربانی،المجلس الثالث و الاربعون فی النفس الامارہ،صفحہ:139 -140ملتقطًا۔