Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نِیَّت پر ہے ۔ ([1] )
اے عاشقانِ رسول ! اچھی اچھی نیتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے ۔ آئیے ! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں ، نیت کیجئے ! مثلاً * رضائے الٰہی کے لئے بیان سُنوں گا * بااَدَب بیٹھوں گا * خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا * جو سُنوں گا ، اسے یاد رکھنے ، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ہمارے پِیر ، پیرانِ پیر ، پیر دستگیر حُضُور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بہت بلند رُتبہ ولئِ کامِل ہیں ، آپ کی تعلیمات کیا ہیں؟ آپ نے دِین کی خِدْمت کس انداز میں کی؟ آپ کس طرح لوگوں کے ظاہِر و باطِن کی اِصْلاح فرمایا کرتے تھے؟ آج اس تعلق سے کچھ باتیں اور حُضُور غوثِ پاک رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے واقعات وغیرہ ہم سننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے ، اس سے پہلے آئیے ! 11 وِیں شریف کے تعلق سے ایک ایمان افروز واقعہ سنتے ہیں:
گیارہویں کی محفل میں شیرِ خُدا رَضِیَ اللہُ عنہ کی آمد
بَرِّ صغیر (پاک و ہند ) کی بہت ہی معروف و مشہور ، معتبر شخصیت ، اپنے وقت کے ولئ کامِل ، عالِمِ باعمل حضرت شاہ وَلِیُّ اللہ محدِّث دہلوی رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں: حضرت مرزا مظہر جانِ جاناں رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ (جو بہت بڑے ولئ کامِل ہیں ، آپ ) فرماتے ہیں: ایک دِن میں سویا ہوا