Book Name:Ghous e Pak aur Islah e Ummat

انسان اللہ پاک کا قرب حاصِل نہیں  کر سکتا ۔  کیا تم نے اللہ پاک کا یہ فرمان نہیں سُنا:([1] )

وَ اِذَا قُلْتُمْ فَاعْدِلُوْا  (پارہ:8 ، الانعام:152 )

ترجمہ کنزُ العِرْفان:اور جب بات کرو تو عدل کرو ۔

سُبْحٰنَ اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! یہ ہے سچّ کی برکت... !  ! اپنی نیت میں سچّائی رکھنے ،  سچ بولنے ، جھوٹ سے دُور رہنے کی برکت سے اللہ پاک کا قُرب ملتا ہے ،  بُرائیوں سے نجات ملتی ہے ،  توبہ کی توفیق نصیب ہو تی ہے اور بندہ سُدھر کر بلند مقامات تک پہنچنے کے لائق بن جاتا ہے ۔  

لہٰذا ہم سب پر لازم ہے کہ ہمیشہ سچ بولا کریں ،  جھوٹ سے ہمیشہ نفرت رکھا کریں ۔  

غیبت سے اور تُہمت و چغلی سے دُور رکھ   خُوگر تُو سچ کا دے بنا یا ربِّ مصطَفٰے !

پیارے اسلامی بھائیو ! اے غوثِ پاک کے دِیوانو ! اے قادِریو ! ہم نے غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کی تعلیمات سُنیں ، سلسلہ عالیہ قادریہ کے 3 بنیادی اُصُول سُنے: (1 ) :مُجاہدہ (2 ) :تَوَکُّل (3 ) :صِدْق یعنی سچّائی ۔  آج سے یہ نیت کیجئے !  کہ یہ تینوں اُصُول اپنی زندگی میں نافِذ (Implement )  کر کے حُضُور غوثِ پاک   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے سچّے مرید بننے کی کوشش کریں گے ۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم !

بیعت کا تعارف وافادیت اور فضائل

پیارے اسلامی بھائیو !  سلسلہ عالیہ قادریہ بہت ہی با برکت سلسلہ ہے ۔  الحمدللہ !  شیخ طریقت امیر اہلسنت  دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  بھی قادری سلسلے میں بیعت ہیں ،  سیدی اعلیٰ حضرت   رحمۃُ اللہِ عَلَیْہ   بھی قادری سلسلے میں  بیعت تھے اور الحمد للہ باقی جتنے طریقت کے سلسلے ہیں  مثلا:


 

 



[1]... قلائد الجواہر،صفحہ:27 خلاصۃً۔